بھارتی وزیراعظم کادورہ پیرس، ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کااستعمال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ پیرس کے دوران ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفرکیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خصوصی طیارے کے ذریعے نیو دہلی سے پیرس تک کا سفر کیا،مودی کا طیارہ لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا،بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ پاراچنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔
نریندر مودی کے طیارے نے لگ بھگ 41 منٹ تک پاکستانی حدود میں سفر کیا،واضح رہے افغانستان کی فضائی حدود بند ہے، بھارتی وزیر اعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود
پڑھیں:
وہاڑی: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
—فائل فوٹووہاڑی کے نواحی علاقے رتہ ٹبہ میں ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ سوار تھے جو معمولی زخمی ہوئے، تاہم دونوں نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔
طیارے کے گرنے کی زوردار آواز سن کر اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ میکسیکو: طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاکمقامی لوگوں کے مطابق طیارہ ایک آئل ڈپو کے قریب گرا، مگر خوش قسمتی سے کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا۔
حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی شہری یا املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ فنی خرابی ہے، واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔