بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر کے سفر کیا، مودی پیر کی دوپہر نئی دہلی سے فرانس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں نئی دہلی سے پیرس کے سفر پر تھے، مودی کا خصوصی طیارہ ”انڈیا ون“ لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ایوی ایشن ذرائع مودی کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، چکوال اور کوہاٹ پر تقریباً 34 ہزار فٹ کی بلندی سے لگ بھگ 41 منٹ تک سفر طے کیا۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ائیر فورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا، افغانستان کی فضائی حدود بند ہے لیکن بھارتی وزیراعظم کو اس سلسلے میں خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔
بھارتی وزیراعظم پیرس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے، بھارتی وزیراعظم فرانس کا دورہ مکمل کرکے 12 فروری کو ٹرمپ سے ملاقات کرنے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہے اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی جس میں بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کی فضائی حدود بھارتی وزیراعظم
پڑھیں:
نریندر مودی اے آئی کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئے
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے ہیں جہاں وہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکراں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
اس کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمگیر سطح پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکمرانی کے امکانات کا جائزہ لینا ہے تاکہ مستقبلِ قریب میں حکمرانی کا نیا طور پورے اعتماد اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنایا جاسکے۔
اس گلوبل گورننس ماڈل کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مصںوعی ذہانت کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ اور کارگر بنانا ہے۔ فرانسیسی صدر بھارتی وزیرِاعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور اشتراکِ عمل کو وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
بھارتی وزیرِ اعظم فوجی قبرستان میں اُن ہندوستانی فوجیوں کی قبروں پر بھی جائیں گے جو پہلی جنگِ عظیم کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ منگل سے شروع ہونے والی اے آئی سمٹ میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وانس اور چین کے نائب وزیرِاعظم ژانگ گووجنگ بھی شرکت کریں گے۔ یہ ہائی پروفائل ایونٹ دنیا کو جدید ترین طرزِ حکمران کے حوالے سے نئے تصورات سے روشناس کرانے کی ایک جامع کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔