چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ صوابی جلسے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت خوش تھے۔ 

راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے، آٹھ فروری کو جو مینڈیٹ چوری ہوا اس پر کوئی کمیشن نہیں بن سکا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بہت زیادہ تعداد تھی جلسے میں، پرامن طریقے سے ہم اس عمل کو آگے بڑھاتے رہیں گے، دھیمے انداز سے آگے بڑھتے تو سیاسی حل ڈھونڈا جاتا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، رابطے نہیں ختم ہونے چاہئیں، اپوزیشن پارٹیز سے ہمارا رابطہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ابھی تک الائنس میں نہیں۔ 

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان نے کہا 8 فروری عام انتخابات کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی ہے، ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،نہ 26 ویں ترمیم کا کوئی فیصلہ ہو رہا ہے نہ کمیشن میں نئے ممبران کا فیصلہ ہو رہا ہے۔ 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت صوابی جلسے میں کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش ہے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ گزشتہ دنوں صوابی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر پارٹی کی مرکزی قیادت ناخوش ہے جبکہ غیر رسمی ملاقاتوں میں صوبائی قیادت پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ 
ذرائع کابتانا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماو¿ں سے ملاقات میں کارکنوں کی تعداد پرگفتگو کی اور انہوں نے جلسے سے قبل زیادہ کارکن لانے کےلئے اراکین اسمبلی کوفون کالز بھی کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں سٹیج کا انتظام اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے کیا جبکہ دیگر انتظامات جنیداکبر نے کئے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مظاہروں میں کارکنوں کی گرفتاری، جیلوں میں قید ہونے کی وجہ سے بھی جلسے میں تعداد کم رہی۔
جلسے کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ جس طرح توقع تھی جلسہ اسی طرح کامیاب ہوا۔ عاطف خان نے کہا کہ صوابی میں شاندار جلسہ ہوا،کارکن پرجوش تھے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جلسے میں کارکنوں کی تعداد زیادہ تھی مگر ڈسپلن کاخیال نہیں رکھاگیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نئے صدرجنید اکبر نے وزیراعلیٰ سے جلسے کے لئے فنڈز لینے سے انکار کیا تھا۔صدر پی ٹی آئی کے پی نے جلسے کے بعد تمام پارٹی رہنماو¿ں سے لائے گئے کارکنوں کی تعداد کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صوابی جلسے پر بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، بیرسٹر گوہر
  • صوابی جلسے کے حوالے سے عمران خان بہت خوش تھے، بیرسٹر گوہر
  • صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش
  • مینڈیٹ چور عوام اور بانی میں محبت ختم نہ کرسکے، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہیں چل سکتی، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی کیلئے امریکا سمیت کسی ملک کے طلب گار نہیں، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان تحریک انصاف کا آج صوابی میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل
  • سزا اور بانی کی مقبولیت
  • صوابی میں صرف جلسہ ہوگا، انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں،تحریک انصاف