ایک بیان میں وزیرِ صحت سندھ اکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ یو ایس ایڈ پروگرام ختم ہو چکا ہے، اس پروگرام کی بدولت گلوبل فنڈز میں امداد آ رہی تھی جو کمیونیٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے لیے مددگار ثابت ہو رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے یو ایس ایڈ پروگرام ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت گلوبل فنڈز سے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کو بہت مدد ملتی تھی جس کے ختم ہونے پر افسوس ہے۔ کراچی میں سندھ ایچ آئی وی اور ایڈز کے کنٹرول کے لیے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اور کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کو ادویات اور سہولتوں کی بر وقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے یو این ڈی پی کی جانب سے موبائل وینز اور ٹرک فراہم کیا گیا ہے، یہ گاڑیاں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں، جن میں 1 ٹرک اور 16 وینز شامل ہیں۔یہ وینز سندھ اور بلوچستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں تک دوائیں اور دیگر طبی سہولتیں پہنچانے میں مدد دیں گی۔

اس حوالے سے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اس لیے اس کی روک تھام کے لیے آگاہی اور بر وقت علاج ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو این ڈی پی کی جانب سے فراہم کردہ یہ گاڑیاں سندھ اور بلوچستان میں ایچ آئی وی کے خلاف جنگ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ وزیرِ صحت سندھ نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ یو ایس ایڈ پروگرام ختم ہو چکا ہے، اس پروگرام کی بدولت گلوبل فنڈز میں امداد آ رہی تھی جو کمیونیٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے لیے مددگار ثابت ہو رہی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایچ آئی رہی تھی

پڑھیں:

وفاقی وزیر خزانہ کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار

لزبن (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی رابطوں اور پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کیا ہے، مقدس حیدر
  • کراچی: 6 جنوری کو اغوا ہونے والے مصطفیٰ کے والدین کا اظہار بے بسی
  • غزہ تنازع، پاکستان کا مصر سے مکمل یکجہتی کا اظہار
  • وفاقی وزیر خزانہ کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار
  • وزیراعلیٰ مریم نوازکاانتخابات کا سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر
  • مریم نوازکا عام انتخابات کے انعقاد کا سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر
  • عالمی بنک کے 4 ارب روپے کہاں گئے؟ وفاق نے سندھ حکومت سے حساب مانگ لیا
  • سندھ نے عالمی بینک کے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کہاں خرچ کئے، وفاق نے رپورٹ مانگ لی
  • عالمی بینک فنڈ کہاں خرچ ہوئے، محکمہ تعلیم سندھ سے آڈٹ رپورٹ طلب