کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کا آغاز، مسافروں کا شاندار استقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان ریلویز کے تعاون سے سندھ حکومت نے کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کر دیا۔ پہلی ٹرین کینٹ اسٹیشن سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی جہاں منزل مقصود پہنچنے پر اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بند کی گئی ٹرین سروس وسائل کی فراہمی کے ساتھ مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، سربراہ پاکستان ریلویز
مسافر مختلف اسٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوئے۔ ٹرین کے افتتاحی سفر میں 100 سے زیادہ سیاح شامل تھے جنہیں بس کے ذریعے فوج کے تیار کردہ پرچی جی ویری کے پکنک پوائنٹ پر لے جایا گیا۔
پرچی جیویری، چھور پہنچنے پر، مسافر غروب آفتاب، لائیو موسیقی کے ساتھ الاؤ، اور روایتی سندھی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ریلوے حکام کے مطابق تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری میں5 بوگیاں لگائی گئی ہیں اور ٹرین میں ایک ڈائننگ ہال اور بزنس کلاس بھی شامل ہے۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے تھرڈیزرٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا تھا اور ٹرین میں سوار ہو کر روانہ ہوئے تھے۔ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کے مسافروں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
مسافروں تھرپارکرکے خوبصورت صحرا اورسرحد کے نزدیک بھی سیر کرنے کا موقع ملا۔
مزید پڑھیے: پاکستان ریلوے اور کے الیکٹرک کے درمیان اصل تنازع ہے کیا؟
دریں اثنا چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے پیر کے روز ای کچہری میں عوامی سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مزید سیاحتی ٹرینوں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہے کیونکہ سیاحت کے لیے درکار فنڈز صوبوں کے پاس ہوتے ہیں۔
عامر بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلویز ایک وفاقی ادارہ ہے اور مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا اس کی اولین ترجیح ہے لیکن صفائی ستھرائی میں عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے۔
انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ وہ کھانے پینے کی باقیات صرف کچرا دان میں ڈالیں تاکہ ٹرینوں اور سٹیشنز کی صفائی برقرار رکھی جا سکے۔
عامرعلی بلوچ نے کہا کہ نئی ٹرینوں کے اجرا کے لیے خاطر خواہ وسائل درکار ہوتے ہیں جیسے ہی مطلوبہ وسائل دستیاب ہوں گے ہم نئی ٹرینز چلانے کا عمل شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل-ٹو پر ابھی کافی کام ہونا باقی ہے اور بند کی گئی ٹرینوں کو بھی وسائل کی فراہمی کے ساتھ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔
لنڈی کوتل ریلوے ٹریک کی بحالی کا معاملہ
لنڈی کوتل ریلوے ٹریک کی بحالی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سی ای او پاکستان ریلویز کا کہنا تھا کہ پشاور سے لنڈی کوتل تک ریلوے ٹریک کی بحالی پر 10 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی اگر وسائل دستیاب ہوئے تو اس منصوبے پر کام کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے رابطہ ایپلیکیشن کو مزید آسان اور یوزر فرینڈلی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
مزید پڑھیں: تھرپارکر میں آسمانی بجلی اتنی زیادہ کیوں گرتی ہے؟
ریلوے اسکولز کی بہتری کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کے سکوز کی بہتری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ ریلوے ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
ای کچہری میں88 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ تقریبا 7 ہزار 800 کے قریب کمنٹس موصول ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تھر ڈیزرٹ سفاری چھور کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری کراچی تھر سفاری ٹرین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تھر ڈیزرٹ سفاری چھور کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری کراچی تھر سفاری ٹرین تھر ڈیزرٹ سفاری پاکستان ریلویز سفاری ٹرین کی بحالی کے لیے
پڑھیں:
کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ
کراچی:جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے والی قطر ایئر ویز کی پرواز منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز کی پرواز کو جمعہ کی شب 3 بج کر 50 منٹ پر دوحہ کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم ٹیکسی کے دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث پرواز کئی گھنٹوں تک روانہ نہ ہو سکی۔
مسافروں کو پہلے طیارے میں بٹھا کر طویل انتظار کروایا گیا، پھر لاؤنج میں واپس بھیج دیا گیا۔ طویل انتظار اور غیر یقینی صورتحال کے بعد قطر ایئرویز نے پرواز کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔
پرواز میں 325 مسافر سوار تھے جن میں سے متعدد کی دوحہ سے آگے کنیکٹنگ فلائٹس بھی تھیں۔ پرواز کی منسوخی سے بیرون شہر سے آئے مسافر شدید پریشان ہو گئے۔
پرواز منسوخ کرنے کے باوجود مسافروں کو ہوٹل نہیں بھیجا گیا، ایئرلائن کا مؤقف ہے کہ ہوٹلوں میں گنجائش موجود نہیں، اس لیے مسافروں کو گھر واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔
مسافروں نے الزام عائد کیا کہ پرواز منسوخ ہونے کے باوجود ہوٹل فراہم نہ کرنا بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔
متاثرہ افراد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی فوری نوٹس لے اور قطر ایئر ویز کو مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کا پابند بنائے۔
مسافروں کا شکوہ ہے کہ نہ صرف پرواز منسوخ کی گئی بلکہ اگلی فلائٹ کے بارے میں بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
قبل ازیں پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پرمسافروں نے ایئرلائن کے خلاف شدید احتجاج کیا اور دیگر پروازوں کے مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا جس پر مسافروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔
قطر ایئرویز کے متاثرہ مسافروں کا مطالبہ تھا کہ پہلے ان کی پرواز سے متعلق واضح معلومات فراہم کی جائیں، تب ہی دیگر پروازوں کو روانہ ہونے دیا جائے گا، صورتحال پر قابو پانے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو طلب کیا گیا۔