Daily Ausaf:
2025-04-15@09:23:39 GMT

بے روزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

بیروزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے بیروزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دیتے ہوئے چھوٹے کاروبار،ریڑھی وغیرہ کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئےتجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے لیکن لوگوں کو بیروزگار بھی نہیں کریں گے، انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کےروزگارکیلئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات سے بازاروں سے گزرنا محال تھا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے پنجاب کے مختلف شہروں میں “ستھرا پنجاب” کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سے متاثرہ کی بحالی

پڑھیں:

حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 

لاہور (رپورٹ: محمد علی جٹ سے) تحصیل شالیمار کے علاقہ حاجی کیمپ کے گردو نواح میں تجاوزات مافیا قابض، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کے باوجود کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں حاجی کیمپ سٹیشن کے قریب روڈ سکڑ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کی اہم روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لے کر حاجی کیمپ کے چو ک اور اورنج لائن سٹیشن کے اردگر د تجاوزات کو کنٹرو ل کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ دونو ں اطراف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اے سی شالیمار کی جانب سے متعدد اپریشن بھی کیے جا چکے ہیں جو کہ صرف وقتی آپریشن ہوتے ہیں جسکے کچھ دیر بعد چند سرکاری ملازمین اور تجاوزات مافیا کی ملی بھگت سے دوبارہ تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں، جس کے لیے ان راشی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر جیب بھی گرم کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فی ریڑھی روزانہ 200 روپے اور مستقل اڈہ لگانے کے روزانہ 300 روپے وصول  کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: سپر ٹیکس کا ایک روپیہ بھی بے گھر افراد کی بحالی پر خرچ نہیں ہوا، وکیل مخدوم علی خان کا دعویٰ
  • حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 
  • مردان، زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر
  • مردان؛ زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر
  • ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد کو روزگار کیلئے بیلا روس بھیجیں گے؛ وزیراعظم
  • ڈیڑھ لاکھ ہنرمندوں کو روزگار فراہمی کیلئے بیلاروس سے مفاہمت ہوئی ہے، وزیراعظم
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی متوقع
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول دینے کا اعلان
  • جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری
  • اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کوریلیف کی خوشخبری سنادی گئی