امریکا افغانستان میں دوبارہ جنگ پر غور کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا ایک بار پھر افغانستان میں دوبارہ جنگ شروع کرنے پر غور کررہا ہے، اور ہم پراکسی اسٹیٹ کا کردار ادا کرنے کو تیار ہورہے ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم جرگوں کی عزت کرتے ہیں، قومی جرگے میں شامل ہونا اعزاز ہے، ہم امن کے لیے نکلے ہیں اس لیے کہ ہمارے خطے میں امن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فروری ملکی تاریخ کا سیاہ دن، خیبرپختونخوا میں بھی دھاندلی سے اکثریت بنائی گئی، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہمارے حکمران امریکا اور مغرب کے غلام ہیں، ہم اپنے بھائی کو دشمن کہتے نہیں تھکتے اس لیے کہ کہیں امریکا نہ ناراض ہوجائے، وہ امریکا جو کبھی کہتا ہے کہ فلسطین کے مسلمانوں کو مصر اور اردن میں آباد کردیا جائے اور امرکا کا کٹھ پتلی نیتن یاہو کہتا ہے کہ سعودی عرب کے اندر فلسطینیوں کو بسایا جائے۔
’یعنی ہمارا گھر کوئی نہیں ہے، ہمارے گھر کی ملکیت تمہارے پاس اور اگر آپ کے اس دعوے کو ہم تسلیم نہ کریں تو پھر تم ہم پہ جنگ مسلط کرتے ہو، انسانی حقوق کا سوال پیدا کرتے ہو جھوٹے دعوے کے ساتھ۔‘
یہ بھی پڑھیں: جب تک صرف اسٹیبلشمنٹ کے فورم پر فیصلے ہوں گے تو مسائل بڑھیں گے، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ آج پھر امریکا اس بات پر غور کررہا ہے کہ افغانستان میں دوبارہ جنگ شروع کی جائے اور ہم ایک بار پھر افغانوں کو آپس میں لڑانے کے لیے پراکسی اسٹیٹ کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہورہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اب باتیں چھپتی نہیں ہیں، اپنے مسلمان بھائی کو دشمن کہنا اور عالمی کفر کے اتحادی ہونے پر فخر کرنا، اس سے بڑھ کر پاکستان دشمنی ہوسکتی ہے نہ اسلام دشمنی اور ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، جس روز حمایت ختم ہوئی گر جائےگی، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا کہ یہاں پر اگر پشتون اپنے حقوق کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں تو ہم ان پر گولیاں چلاتے ہیں اور ان پر پابندیاں بھی لگاتے ہیں۔’میں سوچتا ہوں کہ اگر میری جماعت پر پابندی لگائی جاتی ہے تو یہ الزام ہے، اس الزام کی سزا مجھے اس وقت دی جاسکتی ہے جب کھلی عدالت میں میرے اوپر الزام ثابت ہوجائے، پھر ریاست کو مجھے سزا دینے کا اختیار ہے، لیکن اگر آپ مقدمہ کسی بھی عدالت میں لے کر نہیں گئے اور میری پارٹی اور کارکنوں پر پابندی لگاتے ہوتو آئین کی خلاف ورزی تم کررہے ہو، ہم نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغانستان امریکا پاکستان جنگ جے یو آئی ڈونلڈ ٹرمپ مولانا فضل الرحمان نیتن یاہو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان امریکا پاکستان جے یو ا ئی ڈونلڈ ٹرمپ مولانا فضل الرحمان نیتن یاہو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی
مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دے دی۔پشاور میں پشتون قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ہے، آئین کہتا ہے کہ نظام اسلامی ہوگا، اسلام کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بے عمل جمہوریت ہے، ملک میں آئین و قانون پر عمل کون کرتا ہوں، ہم دینی مدارس کے لیے اسلام آباد مارچ کرسکتے ہیں، تو قبائل کے لیے بھی مارچ کریں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں، لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے، سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں، اعتدال اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں، اعتدال اپنانا ہوگا، فاٹا انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کا فیصلہ نہیں تھا، ہم نے پہلے کہا تھا کہ فاٹا میں ریفرنڈم کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا انضمام کا پہلا مقصد امن تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا، امن سے محروم قوم ہر چیز سے محروم ہوتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں: نیول چیف بنگلا دیش ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،غیر رسمی ملاقاتوں میں تنقید:ذرائع جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم