وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پیکا پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت تاحال جاری ہے، وزارت داخلہ، اطلاعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین پیکا پر مشاورت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا، یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی بھی وقت ترمیم کرے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر سب کسی بات پر متفق ہوئے تو اس کو مناسب انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
بانی نے کہا آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، شرکا کو تاریخ یاد رکھے گی: علیمہ خان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ
پڑھیں:
متنازع پیکا ایکٹ، درخواستیں یکجا کرنے کا حکم
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیا یے
لاہور ہائی کورٹ میں متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔
عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔