توشہ خانہ 2؛ عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت میں کی۔
سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک، مشال یوسفزئی اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ چِیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔
اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے فیملی ممبرز بھی اڈیالہ جیل کے اندر آئے، جن میں علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین خانم، قاسم نیازی، مبشرہ شیخ، مہر النسا احمد، ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری اور دیگر شامل تھے۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے گواہ قیصر محمود پر جرح کی جب کہ وکیل اگلی سماعت پر بھی جرح جاری رکھیں گے۔
دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 20 ماہ سے بانی پی ٹی آئی جیل ٹرائل کے تحت مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کو روکا جائے۔ عدالت نے آج کی سماعت میں درخواست وصول کرکے ٹرائل جاری رکھا اور بعد ازاں سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔
سماعت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے مشال یوسف زئی کی درخواست پر جواب بھی عدالت داخل کرادیا، جس میں کہا گیا کہ مشال کا وکالت لائسنس کے پی بار نے معطل کررکھا ہے، معطل لائسنس پر وکالت نامہ جمع کرانے پر کے پی بار تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ 2 کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں جب کہ پراسیکیوشن کے ساتویں گواہ پر جرح جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی درخواست اڈیالہ جیل توشہ خانہ خان اور
پڑھیں:
بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ اور ذاتی معالج سے چیک اپ ‘عمران خان کی درخواستیں منظور
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر دو اہم درخواستوں کو منظور کرلیا ہے جن میں ان کے بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ کرنے اور ذاتی معالج کی جانب سے میڈیکل چیک اپ جاری رکھنے کی درخواست کی گئی تھی. رپورٹ کے مطابق جج شاہ رخ ارجمند نے متعلقہ حکام سے 28 اپریل تک عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی عمران خان کی قانونی ٹیم کے ارکان ایڈوکیٹ عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس نے دلیل دی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے ہی ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا تھا اور جیل کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی تھی.(جاری ہے)
وکیل دفاع نے درخواست کی کہ ایک ذاتی معالج سے ماہانہ چیک اَپ کروایا جائے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد درخواستیں منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی ایک اور درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان اور ان کی ایک اہلیہ بشریٰ بی بی کی قبل از گرفتاری ضمانت کی چھ درخواستوں کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی ہے.
جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات اور انٹرنیٹ کی خرابی کو سابق وزیر اعظم کو یا تو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کیے جانے کی وجوہات کے طور پر بتایا مدعا علیہ نے ایک درخواست دائر کی جس میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ مزید تاخیر کے بغیر میرٹ پر ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ کرے ‘درخواست گزاروں کو پیش کرنے کے بار بار عدالتی احکامات کی متعلقہ پولیس اور جیل حکام نے تعمیل نہیں کی. دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی عدالت نے تفتیش کاروں کو بشریٰ بی بی کی حراست میں موجودگی کے دوران انہیں شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی سماعت میں وکلائے دفاع نے بھی سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی گئی.