کراچی: جنوبی افریقا کے 2 کرکٹرز کراچی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
جنوبی افریقا کے دو کرکٹرز کیشو مہاراج اور ہینرک کلاسن جوہانسبرگ سے دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئے۔
دونوں کرکٹرز نے پیر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم اس وقت چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن نیشن سریز کیلئے پاکستان میں موجود ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
تین ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان شیڈول ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شریک ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
لاہور: ٹرائی نیشن سیریز کے میچ کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
لاہور:پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرائی نیشن سیریز کے میچ کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید میچ کی اصل ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں کروا کر فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی ٹکٹس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جاری میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شائقین بلا خوف و خطر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔