چینی وزیر خارجہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی وزرائے خارجہ اجلاس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی شرکت کے بارے میں سوال کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے مرکزی فورم کے طور پر، جی ٹونٹی کو شراکت داری کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے، عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، عالمی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں لے جانا چاہیے، اور تمام ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول میں مدد کرنی چاہیے۔ چین مذکورہ اجلاس سے مثبت نتائج کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور کثیرالجہتی کی حمایت، اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے جذبے کے تحت بیرونی دنیا کو ایک مضبوط پیغام دینے کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے، پاکستان
پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنانے کا کہہ دیافلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے، اسرائیلی وزیراعظم
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ فلسطینی عوام کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔ فلسطینیوں کی بےدخلی کی کوئی بھی تجویز عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد، فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: سعودی وزارت خارجہسعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔
دریں اثنا ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کیلئے عالمی برادری سے مل کر کام کرتا رہے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو امن عمل کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔