جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں 6 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ شفیع صدیقی کے نام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی؛ چیف جسٹس کی زیرِصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس شروع
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر تاخیر سے اجلاس میں پہنچے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آئین و قانون کا تقاضا ہے جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کیا جائے، بیرسٹر علی ظفر
واضح رہے کہ ممبر جوڈیشل کمیشن اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ روز چیف جسٹس کو خط میں آج کا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کے ممبر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط، اہم درخواست کر دی
بیرسٹر ظفر نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا جائے۔