Daily Mumtaz:
2025-04-16@12:00:10 GMT

چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا

بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ  جنوری کے چائنا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس سے ظاہر ہواہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کےدوران  صارفی طلب میں بہتری کی وجہ سے چین میں وئیر ہاؤسنگ کی طلب میں تیز ی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور  پوری صنعت  کی بہتر  ترقی کا رجحان برقرار ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں چین  میں ویئر ہاؤسنگ  انڈیکس 52.

5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوائٹس زیادہ ہے اور گزشتہ تقریباً  10 ماہ میں ایک  نئی بلند ی پر ہے۔ نیو آرڈرز انڈیکس، اختتامی انوینٹری انڈیکس، اوسط انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس، اور کاروباری سرگرمی کی توقع کے انڈیکس میں گزشتہ ماہ  کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں نیو آرڈرز انڈیکس 51.9 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائٹس زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وئیر ہاؤسنگ کے کاروبار کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کاروباری سرگرمیاں  فعال ہیں اور مجموعی طور پر صنعت کی  بہتری کا رجحان جاری ہے۔ جنوری میں کاروباری سرگرمیوں کی توقع کا انڈیکس 51.9 فیصد رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور توسیع کی حد میں واپس آیا ہے۔اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں  کام اور پیداوار کی بحالی کے ساتھ  ساتھ  یہ توقع کی جاتی ہے کہ ویئر ہاؤسنگ کی صنعت کا آپریشن مستحکم انداز میں  بہتری کی جانب بڑھےگا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مقابلے میں ویئر ہاو سنگ

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1186 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 186 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 39 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 177 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس بلندی کی جانب گامزن
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
  • سوشل میڈیا، گلوبل سیفٹی انڈیکس اور پاکستان کی حقیقت
  • اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1186 پوائنٹس کا اضافہ
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ