سٹی 42 : اسلام آباد کے مارگلہ انکلیو  کے دورے کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ انکلیو تک آسان رسائی کے لیے نیا راستہ تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے راستے میں موجود تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے  نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے سائٹ  پر جا کر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ وزیرداخلہ نے مارگلہ انکلیو کے 50 فیصد  ترقیاتی کام 14 اگست اور 100 فیصد کام 31 دسمبر تک مکمل کرکے مالکان کو پلاٹس کا قبضہ دینے کا حکم دیا ۔ 

پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر  نے ڈویلپمنٹ ورک اور سیکٹرز پلاننگ  کے بارے بریفنگ دی، بتایا کہ مارگلہ انکلیو میں جھیل بھی بنے گی، مارگلہ انکلیو 10 ہزار کنال اراضی پر بن رہا ہے۔ 5 مرلہ۔ 10 مرلہ اور ایک کنال کے پلاٹس رکھے گئے ہیں ، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں  کی رفتار کو تیز کیا جائے،  ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ 

نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس بلا لیا

محسن نقوی نے مارگلہ انکلیو تک آسان رسائی کے لیے نیا راستہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ رسائی کا متبادل راستہ سے وزیر اعظم ہاوس سے مارگلہ انکلیو تک فاصلہ صرف 5 منٹ تک ہونا چاہیئے۔ محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مارگلہ انکلیو کے راستے میں تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا، کہا کہ بہترین لوکیشن کی وجہ سے شہریوں نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، اس منصوبے میں خوبصورت لوکیشن کے ساتھ شہریوں کو تمام معیاری اور جدیدسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات ، اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کا حکم

پڑھیں:

مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل

مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہال آف فیم میں شامل سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح الحق کو سوینئرز پیش کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے پہلے پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انضمام الحق اور مصباح الحق کو ہال آف فیم کیپ پہنائی اور دونوں کھلاڑیوں کو پلاک بھی پیش کئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چاروں کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم میں ان کی شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
انضمام الحق اور مصباح الحق نے ہال آف فیم کیپ پہن کر گراونڈ کا چکر لگایا تو شائقین کرکٹ نے دونوں سابق کپتانوں کا تالیاں بجاکرخیر مقدم کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چاروں کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم میں ان کی شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتاق محمد کو پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے جو اپنی ہوشیار قیادت اور متاثر کن انداز کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق کے بے پناہ ٹیلنٹ اور میچ جیتنے کی صلاحیت نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ مصباح الحق نے مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی ، ٹیسٹ رینکنگ کا عروج اور کیریبین میں تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتنا ان کے کریئر کا اہم حصہ ہے جبکہ سعید انور نے اپنے فطری وقار اور کلاسیکل تکنیک کے ساتھ اوپنر کے کردار کی نئی تعریف پیش کی اور تمام حالات میں دنیا کے بہترین بالرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے یہ چار بڑے کھلاڑی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس نے ایسے غیر معمولی کھلاڑی پیدا کیے جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی مہارت اور کھیل کا لوہا منوایا، امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز ان آئیکونز کو دیکھیں گے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے اور کرکٹ کے پاور ہاس کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈوجام بلدیاتی ترقیاتی کاموں کا چیئرمین اکبر علی ٹگراور کونسلر جائزہ لے ر ہے ہیں
  • قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا
  • محسن نقوی یا شہباز شریف، دونوں میں سے زیادہ طاقتور کون ؟
  • ایم کیو ایم اراکین اسمبلی اجلاس ختم، فاروق ستار کو ترقیاتی کاموں کی اسکیمیں جمع کروادی گئیں، ذرائع
  • مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل
  • محسن نقوی نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا
  • محسن نقوی کو شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ دوبارہ وہی کریں گے
  • حکومت میں طاقتور وزیراعظم شہباز شریف ہیں یا محسن نقوی؟