عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک اور کھلا خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے 26 نومبر کو نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں، تاریخ انہیں یاد رکھے گی، بانی نے پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، بانی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، سندھ کی عوام کا بھی بانی نے شکریہ ادا کیا، بانی نے جسٹس یحیی آفریدی سے کہا ہے آپ فیصلہ کریں آپ نے رول آف لا کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط
علیمہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بانی نے پیغام دیا ہے ترسیلات زر چوروں کو نہ بھجیں، بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ خود انہیں نواز شریف اور زرداری ہی کرپشن کی فائلیں دیتی رہی، بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا، انہی ججز کے سامنے کرونگا، بانی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا، آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا، بانی نے آرمی چیف کو خط اس لئے لکھا کیونکہ فوج اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا، عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان کا ایک خط ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا، اپنے خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ ”میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف (آپ) کے نام کھلا خط لکھا، خط کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان دن بدن بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کیا جاسکے مگر خط کا جواب انتہائی غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ داری سے دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی نے کہا ہے نے کہا کہ چیف کو
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: قبائل کا فتنتہ الخوارج کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف متحد ہونے کا اعلان
جنوبی وزیرستان: قبائل کا فتنتہ الخوارج کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف متحد ہونے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کیخلاف بڑی مزاحمت کا فیصلہ کرتے ہوئے قبائل نے بہیمانہ دہشتگردی کیخلاف قومی جرگہ بلا کر دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے دوتانی قبیلے کے کانسٹیبل حمید شاہد اور اشرف کو اغوا کر کے شہید کر دیا تھا.
دوتانی قبائل نے فتنتہ الخوارج کےدہشتگردوں کیخلاف قومی جرگہ منعقد کیا اور اس بہیمانہ دہشتگردی کیخلاف دوتانی قبائل نے قومی جرگہ بلا کر دہشتگردوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف مزاحمت کا اعلان کیا گیا ہے، عوام خیبرپختونخوا کے طول وعرض میں اب سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے عوام کی مزاحمت کی بدولت فتنتہ الخوراج مایوسی کا شکار ہے، 12 اپریل کی رات ڈی آئی خان اور ڈی جی خان کے سرحدی علاقے میں عوام نے خوارج کوگاؤں سے بھگا دیا، اس وقت بھی ایک بڑے اجتماع میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشتگردوں کو اپنے علاقے میں نہیں گھسنے دیا جائے گا۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ اب جنوبی وزیرستان کے دوتانی قبائل کا اعلان بھی دہشتگردوں کیلئے واضح اور دو ٹوک پیغام ہے، غیور قبائلیوں کی جانب سے فتنہ الخوراج کیخلاف کھڑا ہونا دہشتگردوں کیلئے بڑا دھچکا ہے،خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف مزاحمت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نئی امید ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو عوام کے اس فیصلے کے بعد اب چھپنے کا ٹھکانہ نہیں ملے گا، فتنتہ الخوارج کے خلاف عوامی اتحاد پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔