City 42:
2025-04-13@00:35:29 GMT

پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

سٹی42 : ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں،رمضان المبارک کا مقدس مہینہ محض چند دنوں کی دوری پرہے۔

 محکمہ موسمیات  کی جانب سےرمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا،پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال

 محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 خیال رہے کہ ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک اور عیدالفظر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 رمضان المبارک

پڑھیں:

پاکستانی شہری (کل )پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستانی شہری کل (اتوار) کو پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے،پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مکمل چاند اپنے عروج پر 12 اپریل کو امریکی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا تاہم پاکستان میں یہ چاند 13 اپریل کی رات کراچی میں تقریباً 9:08 بجے رات طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان پر جگمگاتا رہے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے، اس وقت چاند کچھ زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہیپاکستان میں ناظرین چاند کو مشرقی افق پر سورج غروب ہونے کے فوری بعد دیکھ سکتے ہیں، اور یہ مغرب میں طلوعِ آفتاب تک آسمان پر موجود رہے گا۔اگلا مکمل فلاور مون کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔ 2025 میں مجموعی طور پر 12 مکمل چاند ہوں گے جن میں 3 سپر مونز اور 2 مکمل چاند گرہن بھی شامل ہیں،ان میں سے ایک چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو کراچی میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل شروع ہوگا
  • پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • راولپنڈی انتظامیہ نے نالہ لئی پل کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
  • پاکستانی شہری (کل )پنک مون کا نظارہ کر سکیں گے
  • ایک یادگار ملاقات کی دلچسپ روئیداد(1)
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • کر کٹ بخار عروج پر،پی ایس ایل سیزن 10کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی
  • جمعتہ المبارک پر مساجد امام بارگاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی