کراچی: گھر میں آتشزدگی سے ماں جاں بحق، دو بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
باغ کورنگی میں گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک خاتون جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔
عوامی کالونی تھانے کے علاقے باغ کورنگی میں ایک رہائشی مکان کے گراؤنڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ آتشزدگی کے دوران گھر میں موجود 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، کے ایم سی فائربریگیڈ، ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
آگ کے نتیجے میں گھر کے تمام کمرے اور سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جبکہ گھر کا باورچی خانہ محفوظ رہا۔ آتشزدگی کے دوران جھلس کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت گلشن زوجہ راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت اسما عرف حفضہ اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو متوفیہ خاتون کا بیٹا اور بیٹی ہیں۔
فائر آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن جاوید حسن کے مطابق گھر میں موجود دو بیٹریاں جلی ہوئی تھیں، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
ادھر ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے گریس کے قریب سوزوکی گاڑی میں ویلڈنگ کے دوران آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ شاہد ولد عمراور 30 سالہ عامر ولد نذرحسین کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب، کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ میں ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے شدت اختیار کرلی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا، تاہم فائربریگیڈ حکام کے مطابق اس آتشزدگی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران جھلس کر گھر میں
پڑھیں:
کراچی؛ کورنگی کریک میں 18 روز قبل بھڑکنے والی آگ اچانک بجھ گئی
کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں بھڑک اٹھنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی۔
آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے۔ پورے علاقے میں گیس کے اخراج کے باعث بو پھیل گئی۔ گیس کے اخراج کے باعث غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے سے روکا جا رہا ہے
آگ کی جگہ پر زمین سے نکلنے والی گیس کا پریشر برقرار ہے۔ آگ 29 مارچ کوکورنگی کراسنگ کے قریب نجی سوسائٹی کے خالی پلاٹ پرپانی کی بورنگ کے دوران بھڑکی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ کورنگی میں چند روز قبل بھڑکنے والی آگ بدستور شدت سے جاری
کورنگی میں لگنے والی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے کیا تھا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کے حکام نے آگ کی وجوہات جانے کے لیے سروے کیا تھا جبکہ منرل ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا۔