معلم کی 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور:
معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی گئی، تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق اچھرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم رمضان نے 10 سالہ طالب علم کو چھٹی کے بعد ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
10 سالہ ریحان شاہ جمال مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا، جس سے معلم رمضان نے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
صارم زیادتی قتل کیس: پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول
صارم : فوٹو فائلکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔
ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے، کیمیکل ایگزیمنیشن آخری امید ہے، ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نموںوں سے مماثلت نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ 7 سالہ صارم 7 جنوری کو بلال کالونی نارتھ کراچی سے لاپتا ہوا تھا اور اگلے روز اس کی لاش اپارٹمنٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔