چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی آمد، طلبہ نے سیلفیاں بنائیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
چیمپیئنز ٹرافی ملک گیر دورے پر کراچی پہنچ گئی، مقامی نجی درسگاہ میں ٹرافی کی رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طالب علموں نے ٹرافی کو دیکھ کر بھرپور جذبات کا اظہار کیا، پرجوش نعرے لگائے اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
مزید پڑھیں؛ نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔ میزبان ٹیم کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ کراچی میں ہوگا۔
ایونٹ میں بھارت کے ساتھ کھیلے جانے والے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کی تصدیق ہو گئی جس کے تحت 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ ابن شاہد فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض اینڈریو پائیکرافٹ انجام دیں گے۔
کیٹلبرو اور شرف الدولہ 12 گروپ مرحلے کے پہلے کھیلوں کی نگرانی کریں گے۔
جوئل ولسن ٹی وی امپائر ہوں گے، اور ایلکس وارف چوتھے امپائر کے طور پر کام کریں گے۔ اینڈریو پائکرافٹ کو اس افتتاحی میچ کے لیے میچ ریفری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا
پاکستان اور بھارت کے گروپ میچ میں پال ریفل اور رچرڈ ایلنگورتھ فیلڈ امپائر جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔
بنگلہ دیش سے پاکستان کے میچ میں مائیکل گف اور ایڈرین ہولد اسٹاک فیلڈ امپائر جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی چیمپیئنز ٹرافی 2025 چیمپیئنز ٹرافی آفیشلز