UrduPoint:
2025-02-11@01:11:19 GMT

سری لنکا: جب بندر نے پورے ملک کی بجلی گل کر دی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

سری لنکا: جب بندر نے پورے ملک کی بجلی گل کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) سری لنکا میں اتوار کے روز اچانک بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا جس کی وجہ سے ملک گیر بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے اس کا الزام ایک بندر پر عائد کیا ہے، جو دارالحکومت کولمبو کے جنوب میں ایک پاور اسٹیشن کے اندرگھس گیا تھا۔

سوا دو کروڑ آبادی والے ملک میں پھر بتدریج بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا گیا۔

بجلی گل ہونے سے طبی سہولیات اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

معاشی دیوالیے کے بعد سری لنکا میں پہلے صدارتی انتخابات

اتوار کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11بجے صبح بلیک آؤٹ شروع ہوا، جس سے بہت سے لوگوں کو جنریٹروں پر انحصار کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی واپس آنے میں شام ہو گئی اور یہ مسئلہ چھ بجے کے بعد حل ہونا شروع ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی کمارا جیاکوڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک بندر گرڈ ٹرانسفارمر کے رابطے میں آ گیا تھا، جس سے نظام میں عدم توازن پیدا ہو گیا۔

اقتصادی بحران سے دوچار سری لنکا میں صدارتی انتخابات کا اعلان

حالانکہ پہلے مقامی سیلون الیکٹرسٹی بورڈ نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر اتنا کہا تھا کہ دارالحکومت کولمبو کے جنوب میں ایک سب اسٹیشن پر ایمرجنسی کی وجہ سے بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

بعد میں خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزیر کے حوالے سے اطلاع دی کہ "ایک بندر ہمارے گرڈ ٹرانسفارمر کے رابطے میں آ گیا تھا، جس سے سسٹم میں عدم توازن پیدا ہو گیا۔"

سوشل میڈیا پر مذاق

ملکی سطح پر بجلی منقطع ہونے کے اس واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوئی، جس پر بہت سے لوگوں نے واقعے کا مذاق اڑاتے ہوئے حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث سکیورٹی اہلکار امن مشن پر؟

ایکس صارف ماریو نوفل نے ایکس پر لکھا، "کولمبو کے ایک سب اسٹیشن میں مکمل تباہی مچانے کے بعد ایک بدمعاش بندر نے سری لنکا کی پوری پاور گرڈ کو کھٹکھٹا دیا۔"

انہوں نے مزید لکھا، "ایک بندر اور مکمل افراتفری۔ یہ بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ غور کرنے کا وقت ہے؟"

سری لنکا کا غیر آباد جزیرہ بھارت میں سیاسی تنازعے کا سبب کیوں ہے؟

ایکس کے ایک اور صارف سرینی آر نے بندر کے چہرے کے ساتھ ہی ایک ہندو دیوتا ہنومان جی کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا، "سری لنکا ماضی میں بھی بندروں کی سرگرمیوں کا مزہ چکھ چکا ہے۔

"

مقامی اخبار ڈیلی مرر کی چیف ایڈیٹر جمیلہ حسین نے لکھا، "صرف سری لنکا ہی وہ جگہ ہے، جہاں پاور اسٹیشن کے اندر لڑنے والا بندروں کا ایک گروپ، پورے جزیرے میں بجلی کی بندش کا سبب بن سکتا ہے۔"

پیر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اخبار نے لکھا کہ انجینئرز برسوں سے" حکومتوں کو پاور گرڈ کو اپ گریڈ کرنے یا بار بار بلیک آؤٹ کا سامنا کرنے کے لیے خبردار کرتے رہے ہیں۔

"

بحران زدہ سری لنکا: سیاحوں کی واپسی سے معیشت بہتر ہوتی ہوئی

اخبار نے ایک نامعلوم سینیئر انجینئر کے حوالے سے لکھا، "قومی پاور گرڈ اس قدر کمزور حالت میں ہے کہ اگر ہماری لائنوں میں سے کسی ایک میں بھی گڑبڑ ہو جائے، تو جزیرے بھر میں بجلی کی مسلسل بندش کی توقع کی جا سکتی ہے۔"

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، نیوز ایجنسیاں)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سری لنکا ایک بندر بجلی کی

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کا آج صوابی میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل

پاکستان تحریک انصاف کا آج صوابی میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

صوابی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں پاور شو کرے گی۔
انتظامیہ کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیا، پنڈال میں لائٹس لگ چکی، پنڈال میں 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی جائیں گی، جلسے کی سکیورٹی کیلئے 1400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
جلسے میں مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے، پشاور میں ہر حلقے سے مقامی قیادت کی زیر نگرانی قافلے صوابی پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ پر صوابی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے، جہاں ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی مزید 2 روپے سستی ہونے کا امکان
  • ایک بندر نے پورے سری لنکا کی بجلی بند کردی
  • یورپ: بالٹک ریاستوں نے روسی پاور گرڈ سے رابطہ ختم کر لیا
  • سری لنکا میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاون ، بندر کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
  • سری لنکا میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی انوکھی وجہ سامنے آ گئی
  • سری لنکا میں بندر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ بن گیا
  • سری لنکا میں بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا، ملک بھر کی بجلی بند کردی
  • بندر گرڈ اسٹیشن میں گھسنے سے  پورے ملک کی بجلی بند
  • پاکستان تحریک انصاف کا آج صوابی میں پاور شو، جلسے کی تیاریاں مکمل