پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟
غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ کی ہوگی جبکہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
EID ramzan چاند رمضان عید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چاند محکمہ موسمیات چاند کی
پڑھیں:
پاکستان میں رمضان المبارک:چاند کب نظر آئے گا؟
کراچی:پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام (رمضان المبارک) کا چاند 29 شعبان کو نمودار ہوگا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ نیا چاند 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کی توقع ہے۔
اس حوالے سے عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی 28 فروری کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں، جس کے بعد یکم مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہوسکتا ہے۔