امریکہ، فلو وائرس نےماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
نیویارک(نیوزڈیسک) کرونا کے بعد امریکہ میں فلو وائرس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ فلو وائرس کی شدت کا پتہ فلو سے متاثرہ مریضوں کا وہ تناسب جو ہسپتالوں اور کلینک کے چکر لگا رہے ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ہفتے مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسم سرما کے فلو کے موسم سے واضح طور پر زیادہ تھی۔
بلاشبہ دیگر وائرل انفیکشنز کو غلطی سے فلو سمجھا جاسکتا ہے جیسے کورونا وائرس اور آر ایس وی لیکن کورونا وائرس عامی سطح پر کم ہو رہا ہے جبکہ سانس کی بیماری آر ایس وی ختم ہوتی جارہی ہے ، فلو کے پھیلاؤ نے کچھ امریکی ریاستوں میں اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
مجموعی طور پر 43 ریاستوں میں پچھلے ہفتے فلو کے وائرل انفیکشن کی زیادہ یا بہت زیادہ اطلاع موصول ہوئی۔ وائرس نے سب سے زیادہ جنوبی، جنوب مغربی اور مغربی ریاستوں کو متاثر کیا۔
بھارتی وزیراعظم کا 3 روزہ دورہ پیرس، نیرندر مودی کا پاکستان فضائی حدود میں سفر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غزہ میں ’’ لگژری ہوٹل‘‘ٹرمپ کے یہودی داماد کا منصوبہ
لاہور:برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں عالی شان ریسٹورنٹس اور ہوٹل وغیرہ بنانے کی تجویز سب سے پہلے ٹرمپ کے یہودی سرمایہ کار داماد جیرڈ کشنر نے پچھلے سال فروری میں مصری پروفیسر طارق مسعود کو انٹرویو میں دی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ غزہ کا ساحل بہت خوبصورت ہے اور وہاں لگژری ریسٹورنٹ اور ولاز بن جائیں تو دنیا بھر سے لاکھوں سیاح آئیں گے۔
یاد رہے جیرڈ رئیل اسٹیٹ کمپنی کا مالک ہے۔ ان کی کمپنی سربیا اور البانیہ کے جنگ سے تباہ حال علاقوں میں لگڑری ولاز بنا رہی ہے۔ اب غزہ اس کی نگاہوں کا مرکز بن چکا ہے۔
اس کی زمین پہ قابض ہو کر وہ اربوں ڈالر کمانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ نیویارک کا ایک اور یہودی رئیل اسٹیٹ ٹائکون سٹیو وٹکوف بھی جیرڈ کا ساتھی ہے۔ ٹرمپ نے پچھلے ماہ اسے اپنا خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی مقرر کیا ہے۔