کراچی: پولیس کانسٹیبل سے لوٹ مار کی کوشش میں ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈکیتوں اور پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان فرار ہو گئے۔
پیر کی صبح اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے جدہ ہزارہ کالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کراچی پولیس آفس میں تعینات کانسٹیبل سراج اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔
اس دوران ملزمان اور کانسٹیبل سراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت منٹھار علی ولد خان محمد کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، 2 ڈاکو گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے میں پولیس افسران کی بہترین حکمت عملی کے سبب اہلکار محفوظ رہے جنہوں نے انتہائی بہادری سے حملہ ناکام بنادیا۔
یہ بھی پڑھیے: کیا اسلام اباد پولیس نے فرخ کھوکھر کو گرفتار کیا تھا؟
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر گینگ کے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔
زخمی ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرکے قانونی کا آغاز کردیا، جبکہ دونوں ملزمان متعدد ڈکیتیوں میں پولیس کو پہلے سے مطلوب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ڈاکو ڈکیتی فائرنگ گینگ