سعودیہ، امارات سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ملک بدر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 7 ممالک سے 1 دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ڈی پورٹ ہونے والوں کو کراچی سے گرفتار کر کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 اور منشیات کیسز میں 6 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
برطانیہ سے تقریباً 70 پاکستانیوں کو ملک بدر کر کے پاکستان بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد قیام پر 4 اور کام سے مفرور 2 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
سری لنکا نے امیگریشن پر ایک پاکستانی کو انٹری سے انکار کر کے واپس بھیج دیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں منشیات میں 2، بغیر پاسپورٹ 2 اور جیل سے 3 پاکستانیوں کو رہا کر کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔
آذربائیجان سے1، عراق سے 7 اور ممنوع امیگریشن پر ملائیشیا سے 2 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی سے 1، انسانی اسمگلنگ میں متحدہ عرب امارات سے 2 اور سینیگال سے 3 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو ملک بدر دیا گیا کیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے ملٹی پل ویزہ انٹری معطل کر دی
نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کیلئے قابل استعمال ہوگا۔ ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دہندگان کو پاکستان میں بااعتماد ویزہ سینٹرز پر بائیومیٹرک اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کرواتے ہوئے ایک سال کی ملٹی پل انٹری ویزا سہولت کو معطل کردیا۔ سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کیلئے جاری کیے جانیوالے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کیلئے قابل استعمال ہوگا۔ ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دہندگان کو پاکستان میں بااعتماد ویزہ سینٹرز پر بائیومیٹرک اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کیلئے مقامی شہریوں اور رہائشیوں کیلئے رجسٹریشن کھول دی ہے اور خواہشمندوں کو نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل پر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔