اسلام آباد میں وکلا احتجاج کے دوران سینیئر قانون دان علی احمد کرد اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

علی احمد کرد کا بڑی تعداد میں وکلا کے ساتھ پولیس افسران سے سامنا ہوا تو انہوں نے کہا کہ صبح سے ہماری اور پولیس کی آنکھ مچولی ہورہی ہے، سپریم کورٹ میں چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں، ہائیکورٹ میں ہمارے دوست ہیں اب ہم اسلام آباد ہائیکورٹ جارہے ہیں۔

انہوں نے پولیس افسر سے کہا کہ جھگڑا نہ کریں، ہمارے نوجوانوں کے جوش و جذبے کا آپ کے لوگ مقابلہ نہیں کرسکیں گے، بدمزگی ہوئی تو ذمہ دار آپ ہیں ہم نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نئے ججز کی تقرری کے خلاف وکلا سراپا احتجاج، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر جھڑپیں اور گرفتاریاں

علی احمد کرد نے کہا کہ جو اوپر بیٹھے ہیں ان سے پوچھیں، ہائیکورٹ ہماری جگہ ہے وہاں ہمیں جانے کیوں نہیں دے رہے، ہم پولیس لائن تو نہیں جارہے۔

سپریم کورٹ میں چھوٹے چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں وہ ہمارے معیار کے نہیں ہم اسلام آباد ہائیکورٹ جا رہے ہیں ہمیں جانے دو ورنہ بدمزگی کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی، علی احمد کرد اور پولیس افسران کے درمیان گفتگو pic.

twitter.com/ELmzxbEJSt

— WE News (@WENewsPk) February 10, 2025

پولیس افسر نے کہا کہ پولیس لائن بھی آجائیں، آپ ہمارے ہمارے مہمان ہوں گے، اس پر وکلا نے کہا کہ بغیر ایف آئی آر کے ہمیں دعوت دیں تو ضرور آجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Islamabad Police lawyers Protest احتجاج اسلام آباد پولیس علی احمد کرد وکلا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس علی احمد کرد وکلا علی احمد اسلام ا باد نے کہا کہ

پڑھیں:

وکلا احتجاج: اسلام آباد کی کون سی شاہراہیں بند ہیں؟

26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلا کے ایک گروپ نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ اس احتجاج کے پیش نظر شاہراہِ دستور کو جانے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے اور لوگوں کو دفاتر آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان

اسلام آباد کے ریڈ زون کو جانے والے 5 راستوں سیرینا چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک، میریٹ چوک، ٹی کراس بری امام والے راستوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں داخل ہونے کے لیے صرف مارگلہ روڈ والے راستے کو کھلا رکھا گیا ہے۔ چونکہ پاک سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ ہاؤس، اور دیگر بڑے دفاتر اسی ریڈ زون میں واقع ہیں تو زیادہ گاڑیوں کے باعث مارگلہ روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا اور لوگوں کے لیے اپنے دفاتر پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟

میٹرو بس سروس کو بھی فیض احمد فیض سٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ اسٹیشن تک بند کر دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو آج صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے شکر پڑیاں والے دفاتر میں بھی تمام سہولیات آج معطل رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ریڈ زون مارگلہ روڈ وکلا احتجاج

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: مجھے جیل کے باہر رکھا گیا اندر کارروائی چلتی رہی، بیرسٹر علی ظفر
  • اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، آنکھ مچولی جاری
  • وکلا کا ریڈ زون میں احتجاج ،پولیس کیجانب سے بھاری نفری طلب
  • اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، سری نگر ہائی وے پر دھرنا
  • اسلام آباد: سرینا چوک پر وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ
  • وکلا احتجاج: اسلام آباد کی کون سی شاہراہیں بند ہیں؟
  • اسلام آباد وکلا احتجاج کی کال، ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے 
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی