لیبیا میں ایک اور کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 افراد ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی الٹ گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے، حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی شہری واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے سفارتخانے کے واٹس ایپ نمبر 03052185882 یا فون نمبر 0021891387077 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودیہ، امارات سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ملک بدر
—فائل فوٹوسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 7 ممالک سے 1 دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ڈی پورٹ ہونے والوں کو کراچی سے گرفتار کر کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 اور منشیات کیسز میں 6 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
برطانیہ سے تقریباً 70 پاکستانیوں کو ملک بدر کر کے پاکستان بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد قیام پر 4 اور کام سے مفرور 2 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
سری لنکا نے امیگریشن پر ایک پاکستانی کو انٹری سے انکار کر کے واپس بھیج دیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں منشیات میں 2، بغیر پاسپورٹ 2 اور جیل سے 3 پاکستانیوں کو رہا کر کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔
آذربائیجان سے1، عراق سے 7 اور ممنوع امیگریشن پر ملائیشیا سے 2 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی سے 1، انسانی اسمگلنگ میں متحدہ عرب امارات سے 2 اور سینیگال سے 3 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔