لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔

ترجمان دفترخارجہ  نے کہا کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق  تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔ 

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے،   مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے، مزید پاکستانی متاثرین کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے،  واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

پاکستانی سفارت خانہ طرابلس
???? 03052185882 (واٹس ایپ)
???? +218913870577 (موبائل)
???? +218 91-6425435 (واٹس ایپ)

کرائسس مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ، اسلام آباد
???? 051-9207887
???? [email protected]

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق

-----فائل فوٹو

سرگودھا میں سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔

سہیون میں مسافر کوسٹر کو حادثہ: 6جاں بحق، 10زخمی

انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی بھی شامل
  • لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
  • لیبیا، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
  • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی شامل
  • اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
  • کراچی: تیز رفتار فارچیونر شہریوں پر چڑھ دوڑی، ایک شخص جاں بحق، گاڑی نذرِ آتش
  • پاکستانی شہریوں کا قتل؛ ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں بزدلانہ مسلح واقعے کی مذمت
  • پاکستانی ساحل پر نایاب کچھوے زہریلے صنعتی فضلے کا شکار، ذمہ دار کمپنیوں پر جرمانہ
  • واٹس ایپ سروس میں تعطل، صارفین دنیا بھر میں مشکلات کا شکار
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق