سڑکوں اور ٹرینوں کے انفرااسٹرکچر کا فقدان، سامان کی ہینڈلنگ، منتقلی اور رابطہ کاری کے مسائلKPTاور پورٹ قاسم کیلئے بڑے چیلنجز
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ کیلئے سڑکوں کے مضبوط جال اور ٹرینوں کے بنیادی ڈھانچے کا فقدان ایک بڑا چیلنج ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق، کراچی پورٹ میں کارگو ایکسپریس وے کی عدم موجودگی سے مال برداری کا دورانیہ محدود ہو کر صرف 6؍ سے 7؍ گھنٹے رہ جاتا ہے، جبکہ پرانا ریلوے انفراسٹرکچر بھی کارگو ہینڈلنگ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ بندرگاہ کے مرکزی چینل کی گہرائی 16؍ میٹر ہے، لیکن اس گہرائی کو برقرار رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے زیادہ مال لانے والے بحری جہاز بھی یہاں لنگر انداز نہیں ہو پاتے۔ پورٹ قاسم (پی کیو اے) پر مرکزی چینل کی گہرائی 15؍ میٹر ہے، کیچڑ (سلٹ) جمع ہونے کی وجہ سے یہ گہرائی کم ہو چکی ہے۔ جبکہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کیو آئی سی ٹی) پر حد سے زیادہ اضافی چارجز کی وجہ سے درآمد کنندگان مہنگے متبادل تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ مثلاً، کیو آئی سی ٹی پر عام 20؍ فٹ لمبے کنٹینر (8؍ فٹ چوڑا اور ساڑھے 8؍ فٹ اونچا) فی ٹوئنٹی ایکوویلنٹ یونٹ (ٹی ای یو) کے اوسط اخراجات کراچی پورٹ کے پانچ ہزار روپے کے مقابلے میں 14؍ ہزار روپے ہے۔ یہ صورتحال کیو آئی سی ٹی کو کم متبادل بناتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات لانے کیلئے قائم ٹاسک فورس نے کراچی پورٹ کی بذریعہ سڑکیں رابطہ کاری بڑھانے کیلئے ایک ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ بڑے بحری جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے مین چینل کی گہرائی میں اضافے کا کام تیزی سے کرنے کی منظوری بھی حاصل کی جائے گی۔ بیکار ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی اور چینل کی گہرائی کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ڈریجنگ کی تجویز بھی منصوبے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے درمیان ایک مخصوص راہداری کا قیام بھی وقت کی ضرورت ہے۔ ذرائع، پاکستان کی ٹرانس شپمنٹ کی صلاحیت کو بھی استعمال میں نہیں لایا گیا۔ دبئی کے جبل علی پورٹ کے 14؍ ملین ٹی ای یو کے مقابلے میں کے پی ٹی صرف 0.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چینل کی گہرائی کراچی پورٹ کی وجہ سے کرنے کی
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹلز میں مقیم غیر قانونی افراد کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا فیصلہ
ضبط کئے گئے سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایسے افراد سے حلفیہ بیان جمع لیکر ہی ان کو سامان واپس کرنے کا سلسلہ شروع کرے گی۔ مذکورہ افراد کئی برسوں سے یونیورسٹی ہاسٹلز میں زبردستی رہائش پذیر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں مقیم غیرقانونی قابضین سے یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرانے کے بعد ان کا سامان ضبط کرلیا گیا تھا۔ اب غیر قانونی رہائش پذیر افراد نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور اپنا سامان واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ اس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ افراد کو ان کا ضبط شدہ سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ضبط کئے گئے سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایسے افراد سے حلفیہ بیان جمع لیکر ہی ان کو سامان واپس کرنے کا سلسلہ شروع کرے گی۔ مذکورہ افراد کئی برسوں سے یونیورسٹی ہاسٹلز میں زبردستی رہائش پذیر تھے۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی ملی تھیں۔ پولیس کی جانب سے غیرمتعلقہ افراد کیخلاف قانونی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔