فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس گزر گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
٭ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازاگیا
اردو تہذیب و روایت کی روشن مثال ہر دلعزیز فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس گزر گئے۔ ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر 1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں، وہ معروف مصنف انور مقصود کی بڑی بہن تھیں۔
معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا نے پاکستان ٹیلی وژن، ریڈیو اور اسٹیج کیلئے بے شمار ڈرامے لکھے، ان کے معروف ڈراموں میںعروسہ، شمع، انا اور افشاں سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازاگیا، بجیا نے بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کئے جن میں جاپان کا اعلی ترین شہری اعزاز بھی شامل ہے۔سادگی، خلوص، وضع داری کا پیکر فاطمہ ثریا بجیا 10 فروری 2016 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں، لیکن اپنی روشن تحریروں کے باعث آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فاطمہ ثریا بجیا
پڑھیں:
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28فیصد اضافے سے 1 اعشاریہ86ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28فیصد اضافے سے 1 اعشاریہ86ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28فیصد اضافہ ہوا، 1اعشاریہ86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل، اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جو 1اعشاریہ86ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم جلد اسلام آباد میں ہوگا، عالمی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔
شزا فاطمہ نے بتایا کہ پاک سعودی وژن 2030 کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، وزیراعظم کی سرپرستی میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔