کوئٹہ:

قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ قلات سنگداس کے قریب کار اورٹریلر گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مستونگ کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں پشین سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری  کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ ،گدھا گاڑی والا بزرگ بھاری سامان لاد کر لے جارہاہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتاہے

کوئٹہ ،گدھا گاڑی والا بزرگ بھاری سامان لاد کر لے جارہاہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتاہے

متعلقہ مضامین

  • لیبیا میں ایک اور کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 افراد ڈوب گئے
  • سعودی عرب،یواے ای سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ
  • قلات میں ٹریفک حادثہ، ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار 4 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ ،گدھا گاڑی والا بزرگ بھاری سامان لاد کر لے جارہاہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتاہے
  • میکسیکو، ٹریفک کا المناک حادثہ،41 افراد جان کی بازی ہار گئے
  • سڑکوں پر موت اور ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘
  • کراچی، 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق
  • کراچی: 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق
  • الاسکا میں لاپتہ ہوئے امریکی تجارتی طیارے کا ملبہ مل گیا، کوئی زندہ نہ بچا