چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا لگنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیکب بیتھل کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
ٹام بینٹن کو ان کے کور اپ کے طورپر انگلش اسکواڈ میں طلب کرلیا گیا، ہیمسٹرنگ انجری نے انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ہے، انگلش ٹیم سردست بھارت میں ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے، بیتھل کو ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کا معاملہ درپیش ہے۔
21 سالہ پیسر اسی سبب اتوار کو بھارت سے سیریز کے دوسرے ون ڈیمیں شریک نہیں ہوپائے، تاہم بدھ کو احمد آباد میں سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ان کی شرکت متوقع ہے، وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ بھی سردست پنڈلی کی انجری سی نجات پانے میں کوشاں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: افتتاحی میچ کے آفیشلز کا اعلان
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ کے لیے آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق افتتاحی میچ کے آفیشلز میں فیلڈ امپائرز کے لیے رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ میچ ریفری کے لیے اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور اور رانجن مدوگالے کا نام جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے12 امپائرز کا تقرر کر دیا گیاتھا۔ واضح رہے کہ رچرڈ کیٹل برو، جنہوں نے 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے، ایک بار پھر اس ایونٹ میں امپائرنگ کریں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔