Jang News:
2025-02-11@01:25:18 GMT

کراچی: درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی: درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان

—فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 2 سے 3 روز میں دن اور رات میں درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

رات میں درجۂ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے جبکہ دن میں 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں شمال کی سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

کوئٹہ میں پارہ 2 ڈگری پر ریکارڈ

ادھر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں آج کم سےکم درجۂ حرارت 2 اور قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے۔

بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی سمیت مختلف علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کراچی: موسم خنک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللّٰہ میں بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔

کم سے کم درجۂ حرارت بلوچستان کے دیگر اضلاع سبی میں 7، گوادر میں 12 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادیٔ نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری

آزد کشمیر میں اڑنگ کیل، گریس، ہلمت، شونٹھر سمیت پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔

آئندہ 2 روز میں وادیِ نیلم سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور مزید برف باری کا امکان ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ بلوچستان کے کا امکان ہے

پڑھیں:

گزشتہ ماہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری رہا ‘ رپورٹ

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری رہا ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جنوری 2025 ء میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں برس کی ابتدا ہی حیران کن ماہ سے ہوئی ہے ،جس میں اوسط عالمی درجہ حرارت نے صنعتی عہد سے قبل ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا سے بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے تاہم اس کے باجود عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع نہیں پوئی۔ یورپی ادارے کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اسی طرح عالمی درجہ حرارت میں اضافہ مسلسل 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زاید رہتا ہے تو ہیٹ ویوز، شدید بارش اور خشک سالی کی شدت اور دورانیے میں بھی سنگین حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہے رواں سال گزشتہ 2 برسوں کی طرح بہت زیادہ گرم ثابت نہیں ہوگاتاہم موجودہ موسمیاتی بحران کے تناظر میں اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں موسم سرد، کئی مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان
  • بابو سر
  • پنجاب کے کن علاقوں میں بارش برسنے کے امکانات ہیں؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • چین نے شدید سردی کی لہر کے پیش نظر متعدد اقدامات کرلئے
  • کراچی: موسم خنک رہنے کا امکان
  • گزشتہ ماہ انسانی تاریخ کا گرم ترین جنوری رہا ‘ رپورٹ