ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ متعلق امریکی صدر کے بیان پر بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ یہ فضول ہے، غزہ کے لوگ غزہ میں رہتے ہوئے اس کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے غزہ کے لوگوں کے اپنی زمین پر حق ملکیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی وہاں سے کوئی نہیں نکال سکتا، اس کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس علاقے کو امریکا اپنے قبضے میں لے کر اس کی تعمیر کرے گا اور فلسطینیوں کو دوسرے علاقوں میں بسایا جائے گا۔

امریکی صدر کو اپنے اس بیان پر عالمی طور پر شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی ممالک نے اس منصوبے کو فلسطین میں تنازع کو ہوا دینے کے مترادف قرار دے کر مسترد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو حماس نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ خریدوفروخت کی پراپرٹی نہیں ہے بلکہ ہمارے مقبوضہ علاقوں کا جز لاینفک ہے، فلسطینی جبری بے دخلی کے ایسے کسی منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Gaza Recep Tayyip Erdogan Turkey ٹرمپ رجب طیب اروان غزہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رجب طیب اروان ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

ایران پر بمباری کے بجائے اس سے جوہری معاہدہ کو ترجیح دونگا، ڈونلڈ ٹرمپ

اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کریگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران سے جوہری معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے، وہ نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کسی میں جرات نہیں ہے کہ وہ اہل غزہ کو ان کی آبائی وطن سے نکالے. طیب اردوان
  • غزہ کے لوگوں کو فلسطین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں، ترک صدر نے ٹرمپ کے منصوبے کو فضول قرار دیدیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اعادہ
  • ایران پر بمباری کے بجائے اس سے جوہری معاہدہ کو ترجیح دونگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ اوراُن کے فیصلے
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیاں ... گریٹر امریکا بنا سکیں گے؟؟
  • امریکیوں کی اکثریت نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو بُرا قرار دیدیا، سروے
  • غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اورتعمیر نو کے منصوبے پرجلدی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے منصوبے پر جلدی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ