سپیشل افرادکیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سپیشل اقدامات کیے ہیں،وزیراعلیٰ کی ہد ا یت پر سپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔سپیشل افراد کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے وزیراعلیٰ نے سپیشل افراد کو آلات کی فراہمی کیلئے در خو ا ستوں کی وصولی شروع کر دی ہے،پنجاب بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت سے محروم سپیشل افراد کوویل چیئر مفت فراہم کی جائے گی ۔ویل چیئر کی فراہمی سے سپیشل افرادکی نقل و حرکت اور رسائی میں آسانی ہوگی ،سماعت سے محروم افراد کوخصوصی آلہ سماعت فراہم کیاجائے گا ،آلہ سماعت فراہم کرنے سے سپیشل افراد کی قوت سماعت اور قوت گوئیائی میں اضافہ ممکن ہوگا ، معاون آلات کے لئے گھر بیٹھے آن لائن پورٹل adwc.

punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتاہے ۔معذور افرادکا شناختی کارڈ یا بے فارم اور ڈسٹرکٹ ڈس ابیلٹی اسسمنٹ بورڈ کا جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ درکار ہوگا ، سپیشل افراد معلومات اور رسائی کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1312 پر بھی کال کرسکتے ہیں ۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع میں ضلعی دفاتر سوشل ویلفیئر سے بھی رہنمائی اورمعلومات لی جا سکتی ہیں سپیشل افراد بہت سپیشل اورقابل قدر ہوتے ہیں،سپیشل افرادکی بحالی اور بہتری کا عہد ضرور پورا کریں گے، سپیشل افرادکیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سنٹرپراجیکٹ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا،ہمت کارڈ کے اجرا کا مقصد سپیشل افراد کومعاشی خود انحصاری کی طرف گامزن کرناہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپیشل افرادکیلئے سپیشل افراد کی فراہمی

پڑھیں:

تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت

تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز ہو گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے فورٹریس سٹیڈیم آمد پروزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا، دونوں کی روایتی بگھی میں آمد ہوئی جبکہ چارگھڑ سواروں کے دستے نے چبوترے کے سامنے آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز کی اجازت طلب کی ۔
مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دے کر ہارس اینڈ کیٹل شو2025کاباقاعدہ افتتاح کردیا، مریم نواز شریف نے ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا۔ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز ہوتے ہی فورٹریس سٹیڈیم ڈھول کی تھاپ سے گونج اٹھا، پاکستان، کویت، ناروے عمان، قطر، سعودی عرب، ساتھ افریقہ اور امریکہ کی انٹرنیشنل ٹینٹ پیکنگ ٹیموں کے دستوں نے مارچ کیا، پاکستان ایران ترکیہ تاجکستان کی آرچری ٹیموں کے دستے نے مارچ کیا، ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹ اور اونٹنیوں سے لائیو سٹاک مارچ کا آغاز ہوا۔
ایونٹ میں نیلی راوی ساہیوال اور دیگر پنجاب کی بہترین نسل کی بھینس کی نمائش ہوئی جبکہ لوہی، مندری بھیڑ، تھل، فیصل آباد اور گجرات بیتل اور ناچی بکریوں بھی نمائش کیلئے پیش کی گئیں، علاقائی اور صوبائی ثقافت کی عکاسی کرتے رنگ برنگے فلوٹ حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔اسی طرح سجے سجائے فلوٹس پر روایتی علاقائی رقص کے مظاہرے سینکڑوں ڈھولچی کے دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، بیک وقت 6 ڈھول بجاتے ڈھولچی مرکز نگاہ بن گئے، ہارس اینڈ کیٹل شو میں درویش رقص کا سحر انگیز شو بھی پیش کیا گیا۔
سلواکیہ کے ماہر فنکاروں نے لیزر لائٹس کرتب سے شائقین کو محظوظ کیا، مقدونیہ کے بینڈ نے ہارس اینڈ کیٹل شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، معروف کوریوگرافر وہاب شاہ نے سینکڑوں فنکاروں کے ہمراہ پنجاب کے روایتی گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔دوسری جانب عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس سے ہزاروں بچے اور نوجوان سٹیج کے سامنے جمع ہو گئے ،تقریب میں ڈرون سے قومی پرچم، مینار پاکستان اور دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج بھی پیش کئے گئے۔ہارس اینڈ کیٹل شو میں مشعلیں روشن کی گئیں، ایونٹ میں کثیر تعداد میں فیملیز نے شرکت کی اور تالیاں بجا کر داد دیتے رہے۔وزیراعلی پنجاب نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی، حاضرین نے پرجوش نعروں سے مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بے روزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزات کے خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کیلیے بڑا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تجاوزات کے متاثرین کی بحالی کے لیے بڑا فیصلہ
  • پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سموگ کے خلاف کریک ڈاون
  • رمضان المبارک میں مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کیلئے نئے قوانین متعارف
  • سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گمنامی میں چلے گئے ہیں؟
  • تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت
  • پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کا ٹینڈر جاری
  • پنجاب واحد صوبہ جہاں مہنگائی کی شرح کم ہے، مریم نواز کا دعویٰ