لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کے بجائے منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔حالیہ دنوں نوال سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران ان سے بھارت میں اپنی مقبولیت، دونوں ممالک کے درمیان کام پر عائد پابندیاں اور پسندیدہ اداکار کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

نوال سعید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ تر فالوونگ بھارت سے ہے، اور وہ نہیں جانتی کہ وہ وہاں کیسے مشہور ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بہت دیکھے جاتے ہیں، جس طرح یہاں بھارتی فلمیں مقبول ہیں۔ ممکن ہے کہ بھارتی ناظرین نے ان کا کوئی ڈرامہ دیکھا ہو یا پھر کوئی میم وائرل ہوئی ہو، جس کے باعث وہ انہیں جاننے لگے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ انہیں سلمان خان پسند ہیں، مگر اگر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی کیونکہ انہیں ان کی اداکاری بہت پسند ہے۔

پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نوال سعید

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:

190 ملین پاؤنڈز کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔

دورانِ سماعت عمران خان اور بشریٰ  بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آگئے اور اپنے دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی اپیل مقرر کرنے کا میکنزم ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں پہلے بھی یہاں زیر سماعت ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ آپ کے آفس سے متعلق شکوے کی بات ہے۔ شکایت ہے جو آپ کے سامنے رکھنی ہے۔ تیسری دفعہ بانی پی ٹی آئی اس کیس میں جیل میں گئے ہیں۔ دوسری دفعہ پھر نیب نے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا ۔ تیسری دفعہ سزا کے بعد وہ جیل میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہماری سزا معطلی کی درخواستیں مقرر ہو جائیں ۔  سزا معطلی کی ہماری درخواستیں پڑی ہوئیں ہیں ۔ جو درخواستیں لگنی چاہییں وہ لگ نہیں رہیں۔ جو اپیلیں نہیں لگنی چاہییں وہ آفس لگا رہا ہے۔ فیصلے موجود ہیں کہ خواتین کو ریلیف ملتا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی 7 سال قید ہے، اپیل کیوں مقرر نہیں کررہا۔ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارجنٹ فارم نہ لگانے کا اعتراض لگایا ہے۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیلیں التوا میں ہیں۔ توشہ خانہ اپیلیں زیر التوا پڑی ہوئی ہیں۔ مجھے ابھی سمجھ آئی ہے آپ کی عدالت سے ہمیں ریلیف مل جاتا ہے۔ یہ آفس ہے جو کیس لگا نہیں رہا ۔

سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی 7 سال سزا کی قید ہے، اس کی سزا معطلی کی سماعت لگا دیں۔ بشریٰ بی بی کا اس کیس میں کردار بھی کوئی نہیں۔ اس صورت حال میں مجھے اپنی 22 سالہ وکالت کی ٹریننگ پر شک ہو جاتا ہے۔

بعد ازاں بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست بھی مقرر کرنے کی استدعا کردی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ چلیں آپ دن بتا دیں، ہم دیکھ لیں گے۔ عدالت نے اپیلیں آئندہ سماعت تک ملتوی کردیں۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت
  • بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • آرٹ فار لائف،آرٹ فار غزہ آرٹسٹ کیمپ: اداکار جمال شاہ کا فلسطینیوں کی مدد کا منفرد انداز
  • سلمان یا شاہ رخ خان؟ بیرون ملک لائیو کنسرٹ کرنے کے زیادہ پیسے کون لیتا ہے؟
  • بابراعظم، سلمان آغا کب سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں؟
  • بالی ووڈ اداکار کی لاش برآمد، خاندان نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا
  • لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند بھارتی نکلا
  • بھارتی اداکار کا علاج کے لیے اپنا ہی پیشاب پینے کا انکشاف
  • ہانیہ عامر کو بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا؟
  • بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کا بدتمیزی کرنے والے سپر اسٹارز کو تھپڑ مارنے کا انکشاف