وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنی China Century Steel Mills کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کی سرمایہ کار کمپنی نے خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کے لئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈور سے 120 میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنی China Century Steel Mills کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مزید بہتر طریقے سے چلانے کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائم ہونے والی خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈکمپنی (KPT&GC) جلد ہی پیڈوکے مکمل ہونے والے منصوبوں سے پیدا ہونے والی سستی بجلی کو اپنے نظام سے استعمال میں لاکر نئی تاریخ رقم کرے گی جو صوبے اوراسکے عوام کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔ ایڈوائزر پاور طلحہ محمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ KP ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی صوبے میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے 3 میگا پراجیکٹس شروع کرے گی اور اس سلسلے میں رواں سال کالام سے مدین تک 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جس پر 8 ارب روپے خرچ ہوں گے، جو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کی جائے گی۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں مدین سے چکدرہ تک 80 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جس پر 16 سے18 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ منصوبہ 48 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں پیڈو کے موجودہ171میگاواٹ کے تکمیل شدہ اورمزید1000میگاواٹ کے جاری منصوبوں سے پیداہونے والی سستی بجلی کوایک LOOPکے ذریعے ترسیل کا ایک جدید نظام مرتب کامنصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔

چینی سرمایہ کاروفد نے بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے مجوزہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہرکی۔ معاون خصوصی طارق سدوزئی نے چینی سرمایہ کا ری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صوبے کی ترقی وخوشحالی کی طرف ایک مثبت اقدام قراردیاہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صوبے میں توانائی چینی سرمایہ کا خیبر پختونخوا کی سرمایہ کے لئے

پڑھیں:

  لکی مروت میں تیل اور  گیس کی پیداوار شروع

 لکی مروت(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں ملکی وسائل پر انحصار کے ذریعے معیشت کا استحکام خصوصا توانائی کے شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ ہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں گیس کی شمولیت سے قومی توانائی کی فراہمی میں استحکام متوقع ہے۔او جی ڈی سی ایل توانائی کی تلاش، ڈرلنگ، پیداوار اور انجینئرنگ میں پیش پیش، نئے دریافت شدہ کنویں سے روزانہ 8.5 ملین مکعب فیٹ گیس اور 610 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا نے ملازمین برطرفی بل 2025 مسترد کر دیا
  • دسمبر 2024:موبائلز فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی
  • خیبر پختونخوا حکومت کیجانب سے کرم کے لیے ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ
  • میرے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں، فیصل کریم کنڈی
  • چین کی سرمایہ کار کمپنی خیبرپختونخوا میں اسٹیل مل لگانے کی خواہش مند، صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا
  • چینی سرمایہ کار کمپنی کا خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کا فیصلہ
  •   لکی مروت میں تیل اور  گیس کی پیداوار شروع
  • پختونخوا حکومت کا چیف سیکرٹری کے تبادلے کا فیصلہ
  • حکومت خیبر پختونخوا میں زرعی ٹیکس کا فیصلہ واپس لے، محمد ریاض