24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلیے افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
24 اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں بشریٰ بی بی کے خلاف 24 اور 26 نومبر احتجاج پر درج 31 مقدمات کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج شامل تفتیش کرنے کی دوسری مرتبہ کوشش کی جائے گی۔
بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف تھانوں کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، جن میں انسپکٹر راجا افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل پہنچے۔
دریں اثنا بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک، حسین مرتضیٰ سنبل بھی اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے پہلے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے شامل تفتیش ہونے کے لیے بانی پی ٹی آئی اور وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کی شرط رکھی تھی۔
بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی استدعا پر ایس او پی کے تحت جیل انتظامیہ کو ملاقات کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
میرپورماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم کا احتجاج
میرپور ماتھیلو ر(نمائندہ جسارت میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم میر حسن میرانی کی پریس کانفرنس میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں سے پردہ اٹھا دیا ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میں پی آر او کی پوسٹ پر کام کرنے والے سترہ گریڈ کے افسر میر حسن میرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سیاسی مداخلت کے باعث ٹاؤن چیئرمین شہباز لونڈ کے کہنے پر چند سال قبل جونیئر آپریٹر طور بھرتی ہونے کے بعد غیر قانونی پروموشنز کے زریعے سترہ گریڈ کی پوسٹ پر قابض کرتا دہرتا بنے ہوئے زاہد نائچ نے میری دو برسوں سے سیلری بند کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ 5 کروڑ روپے کے بجٹ مال غنیمت سمجھ کر ہڑپ کر لیے جاتے ہیں جبکہ جعلی طریقے سے لوگوں کی بھرتیاں کی گئیں ہیں ایک بندہ عرصہ دراز سے کراچی جیل میں بند ہے جس کی سیلری چل رہی ہے تو دوسری جانب ماہانہ 80 ہزار روپے کرایہ ادا کرنے والی اربوں روپے کی پراپرٹی حبیب بینک کا پلازہ جو میونسپل کمیٹی کی پراپرٹی تھی جس کو سیاسی بنیادوں پر لاکھوں روپے میں مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین روی کمار کو فروخت کر دی گئی ہے۔ اس نے بالا حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر تحقیقات کروا کر میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات کروا کر میونسپل کمیٹی کی فروخت کی گئی پراپرٹی کا ایگریمنٹ کینسل کرنے کے ساتھ ساتھ میری سیلری ادا کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
کندھکوٹ میں ڈاکو راج برقرار
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میں ڈاکوؤں کا راج برقرار۔ حالات وانا وزیر ستان سے بھی ابتر ہونے لگے ہیں۔ ڈاکوؤں کی جانب سے نجی کلینک کے ڈاکٹر سندر بالانی سے بھتا وصولی کا بھیانک طریقہ پہلے پرچی فون کال پر اب تو راکٹ لانچر کے گولے بھیج کر بھتا طلب کیا جارہا ہے۔ غوثپور میں چادر میں راکٹ کا گولا لپیٹ کر پرچی سمیت ڈاکٹر کو بھیجا گیا۔ پرچی میں واضح لکھا گیا ہے کہ گولے کو پیسوں سمیت محفوظ کرکے بھیجو ورنہ جان سے ماردیں گے۔ اطلاع پر پولیس میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے نجی کلینک پہنچ کر راکٹ لانچر اپنے قبضے میں لے لیا۔ ڈاکوؤں کی ایسی واردات کے بعد تاجروں اور شہریوں میں خوف چھاگیا ہے۔ شہریوں نے پولیس سے ڈاکو راج کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔