امریکا میں فلو وائرس نے 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
امریکا میں رواں موسمِ سرما کا فلو وائرس اپنے عروج پر آگیا ہے اور حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
فلو وائرس کی شدت کا پتہ فلو سے متاثرہ مریضوں کا وہ تناسب ہے جو اسپتالوں اور کلینک کے چکر لگا رہا ہے۔
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کی طرف سے پوسٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ہفتے مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسم سرما کے فلو کے موسم سے واضح طور پر زیادہ تھی۔
بلاشبہ دیگر وائرل انفیکشنز کو غلطی سے فلو سمجھا جاسکتا ہے جیسے کورونا وائرس اور آر ایس وی لیکن کورونا وائرس عامی سطح پر کم ہو رہا ہے جبکہ سانس کی بیماری آر ایس وی ختم ہوتی جارہی ہے۔
فلو کے پھیلاؤ نے کچھ امریکی ریاستوں میں اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
مجموعی طور پر 43 ریاستوں میں پچھلے ہفتے فلو کے وائرل انفیکشن کی زیادہ یا بہت زیادہ اطلاع موصول ہوئی۔ وائرس نے سب سے زیادہ جنوبی، جنوب مغربی اور مغربی ریاستوں کو متاثر کیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدر مملکت آصف زرداری کے علاج میں پیش رفت، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
صدر مملکت آصف زرداری کے علاج میں پیش رفت، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں پیش رفت سامنے آئی ہے، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ان کی انفیکشن ڈیزیز ماہرین کے زیر علاج ہیں جہاں ان کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے۔ڈاکٹر عاصم کے مطابق آصف علی زرداری مزید ایک سے 2 روز تک ہسپتال میں رہیں گے، ڈاکٹرز نے ان سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی ہے۔