لوئردیر؛ خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، تمام نومولود صحتمند
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لوئر دیر:
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ کے لیبر روم میں ایک خاتون نے بیک وقت بچوں کو جنم دیا، جو کہ تمام صحت مند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی تمام بچوں کے مکمل طور پر صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے انتہائی محنت ومہارت کے ساتھ لیبر روم میں ڈیلیوری کا عمل مکمل کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جس خاتون نے بچوں کو جنم دیا ہے، ان کا تعلق شگو نامی علاقے سے ہے جب کہ بچوں میں 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ بچوں کے والدین اور اہل خاندان خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ ہفتوں قبل بھی بنوں میں ایک خاتون نے بیک وقت 5 پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچوں کو جنم دیا خاتون نے بیک وقت
پڑھیں:
ٹنڈوجام ،اساتذہ کیلیے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کی جانب سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فوڈ ٹیکنالوجی ہال میں تعلقہ حیدرآباد دیہی کے اسکول اساتذہ کے لیے ”طلباء کی بہتر نشوونماکے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس ورکشاپ میں ماہرینِ غذائیت اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جنہوں نے اساتذہ کو بچوں کی متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کیورکشاپ کا بنیادی مقصد اساتذہ کو بچوں کی بہتر جسمانی و ذہنی نشوونما کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اپنے اسکول کے طلبہ کو متوازن غذا کے فوائد اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے بارے میں رہنمائی فراہم کر سکیں۔ورکشاپ کے دوران فوکل پرسن ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دلیپ کمار لوہانو، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تحسین فاطمہ میانو اور ڈاکٹر عبدالغنی درس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے اساتذہ اور والدین دونوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ ماہرین نے کہا کہ بچوں کو صبح کا ناشتہ ضرور کروایا جائے کیونکہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہوتی ہے، جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے اور دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہے اس کے علاوہ دوپہر اور رات کا کھانا بھی غذائیت سے بھرپور ہونا چاہیے تاکہ بچے جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط رہ سکیں ماہرین نے فاسٹ فوڈ، چپس اور بازاری کھانوں کے زیادہ استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیزیں بچوں کی صحت پر منفی اثرات ڈالتی ہیں اور ان کی نشوونما کو متاثر کرتی ہیں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو فاسٹ فوڈ سے دور رکھیں اور انہیں دودھ، پھل، سبزیاں اور پروٹین سے بھرپور غذا دیں تاکہ ان کی جسمانی نشوونما بہتر ہو سکے ورکشاپ کے دوران ماہرین نے صفائی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ گھروں میں اور خاص طور پر باورچی خانے میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا چاہیے، جبکہ پھلوں اور سبزیوں کو دھو کر استعمال کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کی بیماری سے بچا جا سکے ماہرین نے بچوں کی جسمانی سرگرمیوں پر بھی زور دیا اور کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر چہل قدمی اور کھیل کود میں حصہ لینا صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر ماہرین نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اسکول میں بچوں کو متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں آگاہ کریں اور انہیں غذائیت سے بھرپور کھانے کی عادت ڈالنے میں مدد کریں والدین کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایک صحت مند اور توانا نسل پروان چڑھ سکے یہ ورکشاپ بچوں کی صحت اور نشوونما کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہوئی، جس سے اساتذہ اور والدین دونوں کو اپنے بچوں کی خوراک اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوئیں۔