Daily Sub News:
2025-04-16@22:48:36 GMT

چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا

چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ  جنوری کے چائنا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس سے ظاہر ہواہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کےدوران  صارفی طلب میں بہتری کی وجہ سے چین میں وئیر ہاؤسنگ کی طلب میں تیز ی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور  پوری صنعت  کی بہتر  ترقی کا رجحان برقرار ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں چین  میں ویئر ہاؤسنگ  انڈیکس 52.

5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوائٹس زیادہ ہے اور گزشتہ تقریباً  10 ماہ میں ایک  نئی بلند ی پر ہے۔ نیو آرڈرز انڈیکس، اختتامی انوینٹری انڈیکس، اوسط انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس، اور کاروباری سرگرمی کی توقع کے انڈیکس میں گزشتہ ماہ  کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔

ان میں نیو آرڈرز انڈیکس 51.9 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائٹس زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وئیر ہاؤسنگ کے کاروبار کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کاروباری سرگرمیاں  فعال ہیں اور مجموعی طور پر صنعت کی  بہتری کا رجحان جاری ہے۔ جنوری میں کاروباری سرگرمیوں کی توقع کا انڈیکس 51.9 فیصد رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 3.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور توسیع کی حد میں واپس آیا ہے۔

اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں  کام اور پیداوار کی بحالی کے ساتھ  ساتھ  یہ توقع کی جاتی ہے کہ ویئر ہاؤسنگ کی صنعت کا آپریشن مستحکم انداز میں  بہتری کی جانب بڑھےگا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ویئر ہاو سنگ

پڑھیں:

لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے مقابلوں کی میزبانی کیلئے گراؤنڈ کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کے پومونا میں فیئر گراؤنڈز جسے سرکاری طور پر فیئر پلیکس کہا جاتا ہے، وہ تقریباً 500 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔

1922 میں یہ لاس اینجلس کاؤنٹی کے کنسرٹس، شوز، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا بھی مرکز رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے سی ای او رینالڈ ہوور کا کہنا ہے کہ ہم نے دنیا سے ایک ناقابل یقین اولمپک گیمز منعقد کروانے کا وعدہ کیا ہے جس کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں۔

اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے اور اعلان کو اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کو اہم قدم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ پاکستان مشکل میں!

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کے بعد اُسے مزید مقبولیت ملے گی۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 2028 میں لاس اینجلس میں شیڈول اولمپکس میں مینز اور ویمنز کی 6، 6 ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ منتظمین اسٹیڈیمز کی تلاش میں لگ گئے

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی، جس کیلئے 90، 90 کھلاڑیوں کا کوٹہ الاٹ کیا جائے گا، ہر ٹیم 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

یاد رہے کہ 128 سال کے طویل عرصے بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، سال 1900 میں آخری بار پیرس گیمز میں کرکٹ کا کھیل کھیلا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لاس اینجلس اولمپکس؛ کرکٹ کے مقابلے کِس میدان پر ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
  • چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس بلندی کی جانب گامزن
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
  • سوشل میڈیا، گلوبل سیفٹی انڈیکس اور پاکستان کی حقیقت
  • اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1186 پوائنٹس کا اضافہ