پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان ریلوے نے مزید 7 ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکام کے مطابق جن ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا ان میں ہزارہ، کراچی، بہاؤالدین زکریا اور سکھر ایکسپریس شامل ہیں۔
موئن جودڑو اور راولپنڈی پسنجر ٹرین بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ریلوے حکام کے مطابق ان ٹرینوں کو نجی ملکیت میں نہیں دیا جائے گا۔
ان ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مسافروں کے لیے سہولتوں میں بہتری لائے جا سکے اور آمدن میں اضافہ ہو۔7 مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔ اور ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنے والی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھول دی جائیں گی۔
وکلا کا احتجاج، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بند
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
کراچی:شہر قائد میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں اور مزید کی توقع ہے اس لیے کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نوٹیفیکشن جاری کرکے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا جبکہ کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔ کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔