ٹرائی نیشن سیریز، نیوزی لینڈ کا آج جنوبی افریقہ سے سامنا ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ٹرائی نیشن سیریز میں آج جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز مقابلے کی تیاریوں کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی، کچھ کھلاڑی آپشنل ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے۔
جنوبی افریقی کی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، وارم اپ سیشن کے بعد بیٹرز نے نیٹ اسپن بولرز کے خلاف جم کر میں پریکٹس کی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کچھ کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ میں حصہ لیا جبکہ زیادہ تر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کا اچھا موقع ہے، یہاں نوجوان کھلاڑیوں کوخود کو دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اینرخ نورکیے کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے، ان کی جگہ کاربن بوش کو اسکواڈ شامل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ پر تھوڑی گھاس موجود ہے لیکن اس کے باوجود اس پر دوبارہ 300 رنز بن سکتے ہیں۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے اور امید کرتے کہ ابتدائی اوورز میں بال سوئنگ کرے گی۔
نیوزی لینڈ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور راچن رویندرا کی جگہ ڈیوون کانوے کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے 4 کھلاڑی میتھیوبریز کے، میہلالی پونگوانا، سینوران مُتھوسوامی اور ایتھن بوش ڈیبیو کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں