WE News:
2025-02-11@00:59:22 GMT

کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقہ میر کلام بانڈہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران میں 5 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرک: پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پولیس حکام کے مطابق آپریشن علیٰ الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بانڈہ خیبر پختونخوا دہشتگرد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کرک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانڈہ خیبر پختونخوا دہشتگرد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا ایک اور دہشتگرد افغان شہری نکلا

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا ایک اور دہشتگرد افغان شہری نکلا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردی کی شناخت لقمان عرف نصرت کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان میں صوبہ خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی تھا۔
گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا تھا، جس میں 3 خوارج مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان شہری ہونے کے ناطے لاش لینے کیلئے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی اور ر پولیس کے مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگردہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
  • کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے
  • کرک میں  سی ٹی ڈی پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ؛ 5 دہشتگرد مارے گئے
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا، پولیو ڈیوٹی دینے والے ایک اور پولیس اہلکار پر فائرنگ
  • سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا ایک اور دہشتگرد افغان شہری نکلا