صدر مملکت کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

اسنبول صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، صدر مملکت اور ترک صدر رجب طیب اردگان میں ملاقات استنبول ایئر پورٹ پر ہوئی، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال صدر مملکت ا سے ملاقات

پڑھیں:

صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے

صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

لزبن(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے۔

آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے موقع پر ترکیہ میں مختصر قیام کیا جہاں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، دونوں صدور کی ملاقات استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا 49 ویں امام شاہ کریم الحسینی(آغا کریم خان) کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امام رحیم آغا خان سے ملاقات کر کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے برطانیہ سے پرتگال آئے ہوئے پارلیمنٹیرین کے وفد سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر غور کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا، ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی فرانس کا دورہ ،مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا پی ٹی آئی رہنما نے قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاد یے، سنگین الزامات لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات
  • صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر زرداری کی ترک صدر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف زرداری اور ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان کی ملاقات
  • اسحاق ڈار کا ترک ایرنی اور مصری ہم منصب سے رابطہ ،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی کمشنر ملتان سے ملاقات، مذہبی رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال 
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی کمشنر ملاقات سے ملاقات، مذہبی رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال