کرک میں سی ٹی ڈی پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ؛ 5 دہشتگرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ڈی آئی خان:
ڈی آئی خان: کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کرک/ میرکلام بانڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کرک پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔
مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
بنوں؛ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ؛ 2 اہل کار شہید
بنوں: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہل کار شہید ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔
شہید اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پختونخوا؛ کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہل کار شہید، 3 زخمی
واضح رہے کہ اسی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ شب بھی حملہ کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں 2 روز قبل کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے میں 3 اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داؤد شاہ بہادر خیل چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، جس میں فائرنگ کا تبادلہ رات گئے تک جاری رہا تھا۔