سلمان نہ شاہ رُخ، نوال سعید بالی ووڈ کے کونسے اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کے بجائے منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔
حالیہ دنوں نوال سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران ان سے بھارت میں اپنی مقبولیت، دونوں ممالک کے درمیان کام پر عائد پابندیاں اور پسندیدہ اداکار کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔
نوال سعید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ تر فالوونگ بھارت سے ہے، اور وہ نہیں جانتی کہ وہ وہاں کیسے مشہور ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بہت دیکھے جاتے ہیں، جس طرح یہاں بھارتی فلمیں مقبول ہیں۔ ممکن ہے کہ بھارتی ناظرین نے ان کا کوئی ڈرامہ دیکھا ہو یا پھر کوئی میم وائرل ہوئی ہو، جس کے باعث وہ انہیں جاننے لگے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ انہیں سلمان خان پسند ہیں، مگر اگر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی کیونکہ انہیں ان کی اداکاری بہت پسند ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوال سعید
پڑھیں:
مسلم مخالف وقف بل کے خلاف بھارت بھر میں پرتشدد مظاہرے
نئی دہلی: بھارت میں مسلم مخالف وقف بل کے خلاف مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور پرتشدد واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
مسلمانوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف یہ احتجاج پورے بھارت میں پھیل چکا ہے، خاص طور پر بنگال کے مرشدآباد علاقے میں شدید ہنگامے دیکھنے کو ملے۔ مظاہرین نے بھارتی پولیس کی موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی اور پولیس کی بس بھی نذر آتش کر دی۔
مظاہروں کی شدت بڑھنے کے ساتھ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی۔ پولیس کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ عوام کے سڑکوں پر نکلتے ہی پولیس نے طاقت کا استعمال شروع کر دیا، جس سے مزید کشیدگی پیدا ہوئی۔
وقف بل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ اس بل کو بھارتی سپریم کورٹ میں پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے۔ مسلم کمیونٹی کے اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کی کوشش پر وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔