وزیراعظم آزاد کشمیر کا شہید افضل گورو کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں وہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے محمد افضل گورو شہید کو ان کی شہادت کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضل گورو جیسے شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت نے تحریک آزادی میں اہم کردار کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی اور ان کی میت ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دی تھی۔وزیراعظم انوار الحق نے محمد افضل گورو کی 12ویں برسی کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ افضل گورو کو سزائے موت کا فیصلہ قطعی طور پر ناانصافی پر مبنی تھا کیونکہ بھارتی سپریم کورٹ نے خود کہا کہ انہیں پھانسی کی سزا بھارتی عوام کے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں وہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صوفی شاعر شاہ حسین ؒ کا عرس، میلہ چراغاں شروع، آج مقامی چھٹی
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ این این آئی) صوفی شاعر حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے 437 ویں عرس اور میلہ چراغاں کی تین وزہ تقریبات کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔ ملک بھر سے عقیدت مند لاہور پہنچنا شروع ہو گئے۔ میلہ چراغاں کی مناسبت سے آج مقامی تعطیل ہے۔ عرس کا افتتاح سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری آج 12 بجے دن رسم چادر پوشی سے کریں گے۔ تقریبات میں محکمہ اوقات کے اعلیٰ افسروں سمیت زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد کی سعادت حاصل کرے گی۔