Nai Baat:
2025-02-11@01:16:20 GMT

پرنس کریم آغا خان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

پرنس کریم آغا خان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کر دی گئی

قاہرہ : پرنس کریم آغا خان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کر دی گئی۔ ان کی خواہش تھی کہ انہیں اسوان میں اپنے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب دفن کیا جائے، اور اسی مطابق ان کی تدفین کی گئی۔ اسوان پہنچنے پر ان کے خاندان کا استقبال گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔

 

پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو 88 سال کی عمر میں پرتگال کے شہر لزبن میں انتقال کر گئے تھے، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں امام، پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 

پرنس کریم آغا خان کی خدمات اسماعیلی برادری کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے انتقال نے دنیا بھر میں ایک غم کی لہر پیدا کی ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

پاکستان میں قومی سوگ، پرنس کریم آغا خان چہارم کی خدمات کو خراج تحسین

لزبن: شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام، مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کر دی گئی، جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے ملاقات کی اور صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر خزانہ نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تعلیم، صحت، معیشت، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور انسانی ترقی میں کردار کو سراہا اور کہا کہ مرحوم آغا خان کی وفات دنیا بھر کے محروم طبقات کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات کے موقع پر 8 فروری 2025 کو قومی سوگ کا دن قرار دیا، جس کے تحت ملک بھر اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔

متعلقہ مضامین

  • پرنس کریم آغا خان مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک
  • پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی
  • پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کر دی گئی
  • محمد اورنگزیب کی پرنس کریم آغا خانکی نماز جنازہ میں شرکت
  • پرنس کریم آغا خان کی لزبن میں آخری رسومات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی شرکت
  • مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی
  • پاکستان میں قومی سوگ، پرنس کریم آغا خان چہارم کی خدمات کو خراج تحسین
  • پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی
  • پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی