اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی جائیں گے۔

 

دورے کے دوران، وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے اور اس دوران پاکستان کے اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے ویژن پر خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں، ان کی یو اے ای کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

یاد رہے کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہے، جو انہوں نے مارچ 2024 میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا نے دی تھی، وزیرِاعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے، وہ دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی تھی، شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے، وہ دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے دورے میں یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے سربراہان حکومت سے بھی ملیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
  • وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ
  • وزیراعظم شہبازشریف آج 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہبازشریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے