—فائل فوٹو

کراچی علاقے لیاری موسیٰ لین میں گزشتہ روز نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر ہوائی فائرنگ کا مقدمہ فائرنگ کرنے والے گرفتار پولیس اہلکار دولہا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ڈاکس تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں گرفتار دولہا سمیت 7 نامزد اور 4 نامعلوم افراد شامل ہیں، ملزم دولہا آفتاب پولیس اہلکار اور کراچی پولیس چیف آفس میں تعینات ہے۔

بچی کے قتل کا دوسرا مقدمہ بھی بغدادی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، دولہا اور ساتھی ڈاکس تھانے کے ساتھ پولیس کوارٹر میں فائرنگ کرتے رہے۔

موسیٰ لین میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی موت، فائرنگ میں ملوث دولہا گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث دولہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں ایس ایم جی، نائن ایم ایم اور 30 بور ہتھیار استعمال ہوئے، ڈاکس پولیس نے متعدد خول برآمد کیے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کے مقام اور بچی کی ہلاکت کی جگہ میں تقریباً 1 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ

پڑھیں:

پولیس مقابلے : ڈکیت ہلاک‘ 4زخمی حالت میں گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ،دیگر مقابلوں میں 4ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتا ر کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا د ستگیر بلاک 9 اسکول کے قریب دو ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران شہریوں نے گھیرا ڈالا ، ڈاکوں نے اپنے گرد گہرا تنگ ہوتے دیکھ کر فائرنگ کر دی،موقع پر گشت پر معمور پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے ، فائرنگ کے نتیجے میں ساتھی ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی کی زد میں آگیا ،اور موقع پر ہی مارا گیا ،ہلاک ڈاکو کی لاش کو پولیس تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاک ڈاکو کی شناخت 40سالہ محمد ولی ولد شاہ ولی کے نام سے ہوئی ،ہلاک ڈاکو افغانستان سے تعلق ثابت ہوا ہے ۔ پولیس مزید تفتیش جاری ہے ۔ ادھر اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید فیز 02 گھگر پھاٹک پارک لین روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ،گرفتار ملزمان کی شناخت گمشاد ولد پٹھان اور حسین کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون، نقدی اور نقدی برآمد کر لی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید کے قریب پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الرسول اور محمد پناہ عرف حاجی کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول بمعہ گولیاں ، 1 عدد موٹر سائیکل, اور نقدی رقم برامد ہوئی۔ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کر رہے تھے۔زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔اسٹیل ٹاؤن پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ گلشن حدید، سومار گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد پرائیویٹ کار میں اہلکار ایمبولنسوں اور موبائلوں کا کانوائے بنا کر گلیوں سڑکوں پر دونوں زخمیوں کو گھماتے رہے اور بلاوجہ شدید ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: چھاپے کے دوران فائرنگ سے ڈی ایس پی کو زخمی کرنیوالا ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
  • کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا
  • ملتان: شادی کا جھانسا دیکر شہری کو لوٹ لیا گیا
  • کراچی میں گولی لگنے سے ننھی بچی جاں بحق، فائرنگ میں ملوث دولہا گرفتار
  • کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، اندھی گولی لگنے سے دو سالہ بچی جاں بحق
  • موسیٰ لین میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی موت، فائرنگ میں ملوث دولہا گرفتار
  • پولیس تشدد میں نوجوان تاجر کی ہلاکت قابل مذمت ہے، شفاف تحقیقات کی جائے، منعم ظفر
  • پولیس مقابلے : ڈکیت ہلاک‘ 4زخمی حالت میں گرفتار
  • پریڈی تھانے میں نوجوان کی ہلاکت، مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگادی